40+ hazrat ali quotes about brotherhood

hazrat ali quotes about brotherhood

Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about brotherhood. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat ali quotes about brotherhood

جو شخص کسی کو اپنا بھائی بند بنانے سے پہلے اس کا امتحان نہیں کرتا تو وہ شخص دھو کہ کھاتا ہے اور خطا کاروں کی صحبت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
جن لوگوں کی بھائی بندی محض اللہ تعالی کے لئے ہو ان کی محبت اور دوستی اس لئے قائم رہتی ہے کہ اس کا سبب قائم رہتا ہے
جن کی بھائی بندی دنیا کے لئے ہو، اس کے اسباب منقطع ہو جاتے ہیں اس لئے ان کی دوستی بھی بہت جلد زائل ہو جاتی ہے۔
تیرا بھائی اور دوست وہ ہے جو تجھے نیک کام کی ہدایت کرے اور برے کام سے منع کرے اور آخرت کی اصلاح کا معاون و مددگار ہو۔
بے شک لوگوں نے گنا ہوں اور بدکاری کے کاموں پر آپس میں بھائی چارہ ڈال رکھا ہے اور دین کے کاموں میں ایک دوسرے سے جدا اور علیحدہ ہیں۔ جھوٹ بولنے پر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں اور سچ کہنے پر ایک دوسرے کے دشمن ہو جاتے ہیں۔
سب سے برا دغا باز بھائی وہ شخص ہے جو تجھے دنیا کے سمیٹنے کی طرف بلائے اور آخرت سے غافل کرے۔
سب سے برا سا تھی وہ ہے جو جلدی بدل جائے اور سب سے برا ہمجولی وہ ہے جو متلون مزاج ہو اور ادھر ادھر پلٹے کھائے۔
سب سے برا بھائی وہ ہے جو خوش حالی اور نعمت میں تجھ سے ملاپ بڑھائے اور تنگ حالی میں تجھ سے جدا ہو جائے۔
بھائی بندی کو محفوظ رکھ اور عورتوں کے ساتھ بات چیت کم کیا کرو۔
جو فرد مطلبی اور خود غرض ہے وہ نہ بھائی ہے، نہ خویش۔
بے شک حقیقت میں تیرا بھائی وہ شخص ہے جو تیری لغزش اور غلطی کو معاف، تیری حاجت کو پورا اور تیرے عذر کو قبول کرے۔ تیرے عیب ڈھانپ دے اور تیرے خوف کو دور اور تیری امید کو پورا کرے۔
سب سے اچھا بھائی وہ ہے جو اپنے بھائیوں کا تکلیف رسان نہ ہو اور سب سے اچھا حاکم وہ ہے جو اپنے نفس پر حکمران ہے۔
جب آپس میں بھائی بندی مضبوط ہو جائے تو ایک دوسرے کی تعریف آسانی سے ہو جاتی ہے اور جب تو کسی سے بھائی بندی کرے تو اس کے حقوق کو اچھی طرح ادا کر اور عزت و تعظیم سے پیش آ۔
سب سے اچھا بھائی وہ ہے جو مکارم اخلاق اور نیک کاموں میں معاون و مددگار ہو۔ اور سب سے اچھا عمل وہ ہے جس میں فرائض ادا کرنے سے انسان سبکدوش ہو جائے۔
تیرا سب سے اچھا بھائی وہ شخص ہے کہ اگر تجھے کوئی ضرورت پیش آئے تو وہ اسے پورا کرے اور اگر اس کو کوئی حاجت پیش آئے تو وہ تجھے تکلیف نہ دے۔
جب تجھے کوئی قریبی یا دوست اپنا بھائی بنائے تو چاہیے کہ تو اس کا غلام بن جائے اور کچی وفاداری اور حسن صفائی کے ساتھ اس سے پیش آ۔
جو لوگ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے سوا کسی اور غرض سے آپس میں بھائی بندی قائم کرتے ہیں۔ تو یہ بھائی بندی قیامت میں ان کے لئے وبال ہوگی۔
سب سے اچھا بھائی وہ ہے جو خیر خواہی کرنے میں فریب نہ کرے۔
تیرا سب سے اچھا بھائی وہ ہے جو تجھے ہدایت کا راستہ بتلائے۔ تقوی اور پر ہیز گاری سکھائے اور خواہش نفس کی پیروی سے باز رکھے اور ہٹائے۔
تیرا سب سے اچھا بھائی وہ شخص ہے۔ جو تجھے حق قبول کرنے کے لیے ناخوش کرتا ہے۔
تیرا سب سے اچھا بھائی وہ ہے جو خود نیک کام کرنے میں جلدی کرے اور تجھے اس کی طرف کھینچ لے جائے اور تجھے نیکی کرنے کو چلائے اور اس میں ہاتھ بٹائے۔
راستے میں چلنے سے پہلے اپنے ساتھی اور ہمراہی کا حال دریافت کر۔
بھائی بندی کا ثمرہ یہ ہے کہ ایک دوسرے کی غائبانہ حفاظت کی جائے اور جو کسی میں عیب ہو وہ اس کو بتلا دیا جائے۔
وہ بھائی جس سے فائدہ حاصل ہو یہ نسبت اس کے بہتر ہے کہ تمہارے پاس بہت سا مال و دولت جمع ہو۔
اے اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی ہو کر رہوتا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دائمی نعمتیں حاصل کرنے میں کامیابی پاؤ۔
ساتھ رہنے اور پڑوس کی وجہ سے جو عزت و حرمت مضبوط ہوتی ہے۔ وہ کسی اور طریق سے حاصل نہیں ہو سکتی۔
بہترین احسان اپنے بھائی بندوں کی اعانت اور بہترین معاون وہ بھائی بند ہیں جو صاحب اعتبار ہیں۔
ہر حال میں اپنے بھائی کی امداد کر اور جس حالت میں وہ ہو اس میں اس کا ساتھ دے۔
تیرا سب سے اچھا بھائی وہ ہے۔ جو اپنی راست گفتاری کے ذریعہ تجھے راست گوئی کی طرف بلائے اور اپنے حسن اعمال کی بدولت تجھے نیک اعمال کی طرف لے جائے۔
سب سے اچھا بھائی وہ ہے جو پورا خیر خواہ ہو۔
اس بھائی میں کوئی بھلائی نہیں جو اپنے حقوق کے برابر تیرے حقوق کو ضروری نہیں سمجھتا۔
بھائی بندی کا جمال یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی بندوں سے اچھی طرح سے برتاؤ رکھے اور تنگ دستی کی حالت میں بھی ان کی مدد اور غم خواری کرتا رہے۔
ایسے شخص کی بھائی بندی کو لازم پکڑ جو تجھے برے کاموں سے ڈرائے اور ان سے ہٹائے بے شک ایسا شخص تیری مدد کرتا ہے اور تجھے سیدھی راہ دکھاتا ہے۔
اگر تیرا بھائی تیرے ساتھ برائی کرتا ہے تو تو اس کی برائی سے بڑھ کر اس کے ساتھ احسان کر اور اگر وہ تجھ سے قطع تعلق کرتا ہے تو تو اس کے ساتھ پہلے سے بھی زیادہ پیوند قائم رکھ۔
وہ شخص بھی بھائی بندی کے لائق نہیں جو تیرے ساتھ مقدمہ بازی کرے اور تجھے حاکم کے پاس لے جائے۔
وہ شخص تیرا بھائی نہیں ہے جس کی خاطر اور مدارات کرنے کی تجھے حاجت ہو۔
بہت سے تیرے ایسے بھائی ہیں جو تیری ماں کے شکم میں پیدا نہیں ہوئے۔
سب سے اچھا سفر اس شخص کا ہے جو کسی صالح بھائی کی تلاش میں سفر کرے۔
بھائی بند نعمت اور خوش حالی کے وقت زینت اور بلا و مصیبت کے وقت مددگار ہیں۔
وہ آدمی سرداری کے قابل نہیں جس کے بھائی دوسروں کے محتاج اور دست نگر ہوں۔
بچے اور خالص بھائیوں کی بھائی بندی کو لازم پکڑ، یہ خوش حالی اور نعمت میں زینت اور سختی و مصیبت میں مددگار ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top