25+ hazrat ali quotes about modesty in urdu

hazrat ali quotes about modesty in urdu

Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about modesty in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about Hazrat Ali Quotes . These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat ali quotes about modesty in urdu

جو شخص تو اضع اختیار کرتا ہے اس کا مرتبہ بلند ہو جاتا ہے۔
جو شخص لوگوں کے ساتھ تواضع سے پیش آتا ہے اس کی عزت اور شرافت میں نقصان نہیں آتا۔
تواضع انسان کی بزرگی اور فضیلت بڑھاتی ہے۔
تواضع سے انسان کا مرتبہ بڑھتا اور تکبر گھٹتا ہے۔
تواضع کم مرتبہ کو بلند مرتبہ اور تکبرعالی درجہ کو پست درجہ بناتا ہے۔
بے شک اگر تو تواضع کی عادت اپنائے گا تو اللہ تعالیٰ تجھے بلندی دے گا۔
جب شریف آدمی عالم ہو جائے تو وہ تواضع اختیار کرتا ہے مگر جب کمینہ شخص باعلم ہو جائے تو وہ بڑائی کرنے لگتا ہے۔
جن سے علم پڑھو اور جن کو پڑھاؤ سب کے ساتھ تواضع کے ساتھ پیش آؤ اور علم پڑھ کر جہالت کے کام نہ کرو۔
تواضع شرافت کی سیڑھی اور تکبر ہلاکت کی بنیاد ہے۔
جو شخص اللہ تعالی کی رضا کے لئے تواضع اختیار کرتا ہے۔ اللہ تعالی ضرور اس کی عزت بڑھا دیتا ہے۔
بہت بڑی بزرگی تواضع ، بہترین سخاوت ایثار اور نہایت حماقت اپنے کمال کا غرور ہے۔
جو شرافت اور بزرگی تواضع سے حاصل ہوتی ہے وہ کسی چیز سے حاصل نہیں ہوتی۔
صاحب وجاہت اور معززین کا فرض ہے کہ جو لوگ ان کی ملاقات کو آئیں وہ ان کے ساتھ تواضع سے پیش آئیں۔
جو اللہ تعالیٰ کے لئے تو اضع اختیار کرتا ہے، اللہ تعالی ضرور اس کی عزت بڑھا دیتا ہے۔
کثرت تواضع سے شرافت کمال کو پہنچتی اور کثرت تکبر سے آدمی ہلاک ہو جاتا ہے۔
سچائی اور وفاداری سے مروت کمال کو پہنچتی ہے۔
با وجود رفعت قدر کے تواضع کرنا ایسا ہے جیسا کہ قدرت کے ہوتے درگزر کرنا۔
تواضع آدمی کو بلند مرتبہ بناتی ہے اور تکبر و بڑائی اسے اپنے مرتبہ سے نیچے گراتی ہے۔
اللہ تعالٰی کی خوشنودی کے لئے تو اضع اختیار کر وہ تجھے بلند درجہ عطا فرمائے گا۔
اور اس کی اطاعت کو مضبوطی سے پکڑ کہ وہ تجھے اپنا مقرب بنالے گا۔
لوگوں میں صاحب عزت وہ شخص ہوتا ہے۔ جو بلند مرتبہ ہو کر تواضع اختیار کرے اور با وجود زور وقوت پانے کے حالت مسکینی رکھے۔
لوگوں پر تو جیسا رحم کرے گا۔ ویسا ہی وہ تجھ پر رحم کریں گے اور جس قدر تو ان کی تواضع کرے گا، اسی قدر وہ تیری تعظیم کریں گے۔
شرافت کے لئے تواضع کافی ذریعہ ہے اور ہلاکت کے واسطے تکبر نہایت کامل وسیلہ اور اپنی حیثیت سے زیادہ خرچ کرنا فضول خرچی کا زینہ ہے۔
جو اپنی ذات سے خود فائدہ نہیں اٹھاتا ہے۔ اس سے کوئی فائدہ نہیں پاتا اور جو شخص اپنے آپ تو اضع اور پستی اختیار نہیں کرتا تو وہ کسی کی نظر میں بلند مرتبہ نہیں ہو سکتا۔
جو شخص تو اضع اختیار کرتا ہے، اللہ تعالی اسے عظمت اور رفعت عطا فرماتا ہے۔
تو اضع شرافت کا جال ہے اور ہوشیار وہ ہے جو اسراف اور فضول خرچی سے نفرت رکھے اور اس سے برکنار رہے۔
جو شخص تو اضع اختیار کرتا ہے سب لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں۔
تو اضع علم کا ثمرہ اور غصہ پی جانا بردباری کا پھل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top