Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about tolerance in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat ali quotes about tolerance in urdu
بے شک تمام لوگوں میں افضل وہ شخص ہے جو با وجود قدرت کے بردباری اختیار کرے، دولت مند ہو کر دنیا سے بے رغبت ہو اور قوت و طاقت رکھتے ہوئے انصاف روارکھے۔
جو شخص برد باری اختیار کرتا ہے ، لوگ اس کی عزت و تعظیم کرتے ہیں۔
جو شخص اپنے آپ میں بردباری کی عادت ڈالتا ہے، وہ بردبار ہو جاتا ہے۔
سخت غصے کی حالت میں تحمل اور بردباری اللہ تعالی کے غضب سے بچاتی ہے۔
جواں مردی قناعت اور بردباری کا نام ہے۔
بردباری وہ چیز ہے کہ مومن کے تمام کام اس سے وابستہ ہیں اور جنت ایسے لوگوں کی جزا ہے جو مومن اور محسن ہیں۔
بردباری غصے کی آگ بجھاتی ہے اور طبع کی تیزی اس کے شعلے کو بھڑکاتی ہے۔
بردباری صلح پسندی کا ذریعہ ہے اور حیا کمال درجہ کا کرم اور نہایت اچھی خصلت ہے۔
اللہ تعالیٰ کتنا بردبار ہے کہ اپنے نافرمانوں کی گرفت نہیں کرتا اور وہ کتنا معاف کرنے والا ہے کہ اپنے مجرم اور حسد میں بڑھے ہوئے بندوں کی گرفت نہیں کرتا۔
بردباری عقل کا اور سچائی بزرگی کا کمال ہے۔
برد بار شخص فحش نہیں بکتا اور شریف آدمی کو وحشت میں نہیں ڈالتا۔
سب لوگوں میں اچھا وہ شخص ہے کہ اگر اسے غصہ آئے تو بردباری کرے، اگر اس پر کوئی ظلم کرے تو اسے بخش دئے اور اگر کوئی برائی کرے تو اس کے ساتھ بھلا کرے۔
بردبار وہ ہے جو اپنے بھائیوں کے جوروستم کو برداشت کرے اور غصہ کو پینے والا وہ ہے جو اپنے تمام غصے اور کینے مار ڈالے۔
بردباری کے نا خوش آنے والے پانی کو صبر کے ساتھ پی جا کہ یہ حکمت کا سر اور علم کا ثمرہ ہے۔
حلم اور بردباری کے ساتھ مزین اور آراستہ ہونا نہایت عقل مندی کی بات ہے اور ظلم سے باز رہنا عدل و انصاف کی ضروریات سے ہے۔
بردباری بے عقل کا سر پوش اور پر ہیز گاری سمجھدار کی خصلت ہے۔
اگر تو فطرتا علیم اور بردبار نہیں تو تکلف اور بناوٹ سے بردباری کی عادت اختیار کر کیونکہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کوئی شخص کسی قوم سے مشابہت پیدا کرے اور وہ ان میں شامل نہ ہو۔
بردباری اور حوصلہ کرنے سے لوگ تیرے معاون و مددگار ہو جائیں گے اور عاجزوں کی مدد کرنے سے اللہ تعالی کے عذاب سے تیرے لئے قلعہ اور پناہ ہو جائے گی۔
غضب اور غصے کا مقابلہ تحمل و بردباری سے کروتا کہ تمہارے ہر ایک کام کا انجام بخیر ہو۔
تیرا قاصد تیری عقل کا ترجمان ہے اور لوگوں کی زیادتی کو برداشت کرنا تیری بردباری کا نشان ہے۔
جو بات طبیعت کو کڑوی اور ناگوار معلوم ہو۔ اس کو تحمل اور برداشت سے سن کہ بردباری ایک طرح کی پردہ پوشی ہے۔
جس شخص میں بردباری نہیں اور جو چیز قابل قبولیت ہو اس میں کسی طرح آسکتی ہے۔
اپنا غصہ مثانے میں اپنے نفس کو خوار نہ کر اور اگر کوئی شخص نادانی سے پیش آئے تو اس کے ساتھ بردباری سے پیش آ۔
جس شخص میں بردباری نہیں اسے کچھ فائدہ نہیں اور جس کو علم نہیں اسے ہدایت سے کچھ بہرہ نہیں۔
اپنے آپ کو خوش طبعی، ہنسانے والی حکایتوں اور فضول داستانوں سے بچائے رکھو۔
جو بات طبیعت کو کڑوی اور ناگوار معلوم ہو، اس کو تحمل اور برداشت سے سن کہ برد باری ایک طرح کی پردہ پوشی ہے۔
بردباری کا پابند رہ اور علم کا ساتھ رکھ۔ اللہ کے فضل سے انجام بخیر ہو گا اور سب تیری تعریف کریں گے۔
تغافل اور چشم پوشی کے برابر کوئی بردباری نہیں اور تجاہل کے برابر کوئی عقل مندی اور ہوشیاری نہیں۔
غضب اور غصے کی حالت میں بردبار اور دہشت اور خوف کے وقت صابر اور طلب روزی میں شریعت کے مجوزہ قانون کا پابند اور تابع رہ۔
بہترین بردباری یہ ہے کہ انسان اپنے غصے کو پی جائے اور قدرت کے وقت نفس کو قابو میں رکھے۔