25+ love hazrat muhammad quotes in urdu

love hazrat muhammad quotes in urdu

Welcome to this beautiful journey of love hazrat muhammad quotes in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat muhammad love quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

love hazrat muhammad quotes in urdu

ارباب نظر کو ایسی ہستی نہ ملے گی
بندہ تو مل جائے گا مولا نہ ملے گا
تاریخ اگر ڈھونڈے گی ثانی محمد
ثانی تو بڑی بات ہے سایہ نہ ملے گا
قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردے
دہر میں اسم محمد ﷺ سے اجالا کر دے
خدا ازل سے ہوا ایسا مبتلائے رسول ﷺ
کہ کائنات کو پیدا کیا برائے رسول ﷺ
دلوں کو بھا گئی کچھ اس طرح ادا ئے رسول ﷺ
کہ جان و دل سے صحابہ ہوئے فدا ئےرسول ﷺ
دل و نگاہ کی دنیا پہ ایسے چھائے رسول ﷺ
کہ کائنات کی ہر شے میں جگمگائے رسول ﷺ
اگر حضور ﷺ نہ ہوتے تو کچھ نہیں ہوتا!
یہ کائنات بنائی گئی برائے رسول ﷺ
ملوں جبیں پہ بساؤں میں اپنی آنکھوں میں
ملے نصیب سے مجھ کو جو خاک پائے رسول ﷺ
حسنِ ظاہر میں آپ اجمل ہیں
خلقِ باطن میں آپ اکمل ہیں
بے تامل عقل یہ کہتی ہے
کل خلائق میں آپ افضل ہیں
نہ لکھی گئی مکمل کبھی سیرتِ محمّد
کئی بار لکھتے لکھتے ہوئی ختم روشنائی
نگاہ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآن وہی فرقان وہی یسین وہی طہ
وہاں کٹی تھی ا نگلیاں حسن یوسف کو دیکھ کر
یہاں خود چاند کٹ گیا انگلی مصطفی کو دیکھ کر
ہر ابتدا سے پہلے ہر انتھا کے بعد
ذات نبیﷺ بلند ہے ذات خدا کے بعد
دنیا میں جنتے بھی لوگ ہیں احترام کے قابل
میں سبھی کو مانتا ہوں مگر مصطفیﷺ کے بعد
اظہارِ عشق سے تو خدا بھی نہ رہ سکا
تعریفِ حسنِ محمدﷺ میں سارا قرآن لکھ دیا
نام محمد ﷺ سے دلوں کو سرور ملتا ہے
نگاہ فکر کو تازہ شعور ملتا ہے
نصیب کیسا بھی ہو وسیلہ محمد ﷺ دیکر
خدا سے جو بھی مانگے ضرور ملتا ہے
پڑھ کرروح الامیں صورتِ والضحی
صورتِ مصطفی دیکھتے رہ گئے
وہ گئے عرش تک،اور روح الامین
سدرۃُ المنتہیٰ دیکھتے رہ گئے
چوما ہے قدسیوں نے تیرے آستانے کو
تھامی ہے آسمان نے جھک کر تیری رکاب
شایاں ہے تجھ کو سرور کونین کا لقب
نازاں ہے تجھ پہ رحمت داریں کا خطاب
زندگیاں بیت گئی قلم ٹوٹ گئے
تیرے اوصاف کا اک باب پورا نہ ہو
نہ طاعت پر نہ تقوی پر نہ زہد و اتقاء پر ہے
ہمارا ناز جو کچھ ہے محمد مصطفیٰ پر ہے
جن کی حسرت ہے کہ وہ خلد کا منظر دیکھیں
شہر طیبہ میں چلیں روضہ سرور دیکھیں
بوئے اطہر سے معطر ہیں میرے آقا کی
باغ طیبہ کی بہاروں کا مقدر دیکھیں
تشبیہ یوں توہےرخِ حضرت سے ٹھیک پر
یہ حسن یہ جمال کہاں آفتاب میں
کچھ دولت پہ ناز کرتے ہیں
کچھ صورت پہ ناز کرتے ہیں
جن کے ہاتھوں میں دامن مصطفی ہو
وہ امتی ہونے پے ناز کرتے ہیں
جو اسمِ محمدؐ پہ قربان ہوا ہے
دُنیا میں اس کا پھر بڑا نام ہوا ہے
آؤ آقا ﷺ سے عاشِقی کرلیں
اُن ﷺ کی مدحت میں شاعری کرلیں
پڑھ کے قرآن مو منوں آؤ
اپنے ایماں میں تازگی کرلیں
سر اُٹھانے لگے ہیں پھر سرکش
اب تو وردِ علی علی کرلیں
اچّھے کرد’ار کی ہو حاجت تو
نیک بندوں سے دوستی کر لیں
دیکھ کر ہم بھی گنبد ِ خضرا
دور آنکھوں کی تشنگی کرلیں
اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا
جب نا خدا ہی چھپا تم پہ کڑوروں درود
حسن یوسف دم عیسی ید بیضا داری
آ نچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری
میرا پیمبر (صلی اللہ علیہ وسلم) عظیم تر ہے
‏شعور لایا کتاب لایا
‏وہ حشر تک کا نصاب لایا
‏دیا بھی کامل نظام اسنے
‏اور آپ ہی انقلاب لایا
‏وہ علم کی اور عمل کی حد بھی
‏ازل بھی اسکا اور ابد بھی
‏وہ ہر زمانے کا راہبر ہے۔۔۔
میرا پیمبر (صلی اللہ علیہ وسلم) عظیم تر ہے
‏میرا پیمبر (صلی اللہ علیہ وسلم) عظیم تر ہے‏
محمد کی غلامی دین حق کی شرط اول ہے اگر ہو
اس میں کوئی خامی توسب کچھ نا مکمل ہے
نہیں ہے کوئی دنیا میں ہمارا یا رسول اللہ
فقط ہے آپ ہی کا اِک سہارا یا رسول اللہ
میں جو اک برباد ہوں آباد رکھتا ہے مجھے
دیر تک اسم محمد شاد رکھتا ہے مجھے
جس طرف چشم محمد کے اشارے ھو گئے
جتنے زرے سامنے آئے ستارے ھو گئے
جو عاصی کو کملی میں اپنی چھپا لے،
جو دشمن کو بھی زخم کھا کر دعا دے
اسے اور کیا نام دے گا زمانہ،
وہ رحمت نہیں ہیں تو پھر اور کیا ہیں
ارباب نظر کو ایسی ہستی نہ ملے گی
بندہ تو مل جائے گا مولا نہ ملے گا
تاریخ اگر ڈھونڈے گی ثانی محمد
ثانی تو بڑی بات ہے سایہ نہ ملے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top