Welcome to this beautiful journey of islamic quotes in urdu 2 lines. Throughout this article, you will find many golden Quotes about islamic quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
islamic quotes in urdu 2 lines
نگاہ کا تعلق سوچ سے ہے اور سوچ کا تعلق عمل سے، نگاہ منصف کر لو، عمل منصف ہو جائے گا۔
میں نے لوگوں کو راضی کرنے کا خیال دِل سے نِکال دیا، تب جا کر حق بولنے پر قادر ہوا
وقت کی ایک عادت بہت اچھی ہے . جیسا بھی ہو گزر جاتا ہے۔
بعض غلطیاں زندگی بھر کی محنت و ریاضت کو خاک میں ملا دیتی ہیں۔
بادشاہوں اور امیروں کی صحبت فقیروں کے لیے ہلاکت کا سبب ہے
نفس انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے جس نےاسکا کہنا ماناسمجھو وہ دین دنیا دونوں سے گیا
جو کوئی حق تعالیٰ کےذِکر میں دیوانا ہوجاتاہے تمام طبقات، عرش و کرسی اس کے قدموں کے نیچے آ جاتے ہیں
نیند اور جہالت جتنی گہری ہوگی، جگانے پر اتنا ہی زیادہ غصہ آئے گا
حضرت امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں :
ایک خیر ایسا ہے جس میں کسی طرح کا کوئی شر نہیں ہے : وہ یہ ہے کہ نعمت ملنے پر شکر ،اور مصیبت کے وقت صبر کیا جائے۔
حضرت امام شافعی رحمتہ اللّٰه علیہ فرماتے ہیں
اللّٰه تعالی کے راستے پر خوش قسمتی سے چل پڑے ہو تو ، تیز بھاگو ، تیز بھاگنا اگر کسی وجہ سےمشکل ہے تو ، آہستہ بھاگ لو ، تھک گئے ہو تو چل لو یہ بھی نہیں کرسکتے تو گھسیٹ لو ، مگر اللّٰه کے راستے سے واپسی کا کبھی نہ سوچنا !
نبی کریم ﷺ کی محبت میں جان بھی چلی جائےتو یہ گھاٹےکا سودا نہیں اگر دین کے راستے میں مشکلات آجائیں تو ہمیں حضرت بلال حبشیؓ جیسی ہستیوں کی زندگیوں پرنگاہ ڈالنی چاہیے
باھو
ذِکرِ اللّٰه ذِکر کرنے والے کے وجود کو خالص(پاکیزگی) عطا کرتا ہے اُسے نفس و شیطان اور حواسِ دنیا کی ناپاکی سے پاک رکھتا ہے
!اے باھو
جسے اسمِ اللّٰه ذات کی رفاقت نصیب ہوگئی اس کی ہستی مٹ گی اور فنا فی اللّٰه ہوگیا اُسے ہمیشہ کے لیے کوئی غم نہ رہا
:علامہ اقبالؒ فرماتے ہیں
فقر تو ذوق و شوق و تسلیم و رضا کی راہ ہے اور حقیقت میں یہی متاعِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہے جس کے ہم وارث اور امین ہیں۔
سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ فرماتے ہیں: راہِ توکل اختیار کر اور رضائے الٰہی پر راضی ہو جا۔
دوسرے کو حقیر سمجھے بغیر اپنے آپ کو اچھا سمجھنا بھی گناہ ہے کیونکہ بیہقی کی ایک حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ خود پسندی 70سال کے اعمال کو ضائع کردیتی ہے۔
برے کام سے بچنے کیلئے صفائے دل ضروری ہے اور صفائے دل کیلئے باطنی تقویٰ ضروری ہے۔
(حضرت امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ)
خاموشی کا آدب کرو.یہ آوازوں کی مرشد ہے.
(حکیم لقمان)
خاموشی کو اپنا شعار بنا ،تاکہ شرزبان سے محفوظ رہے۔
کامیابی بازاروں میں نہیں بکتی بلکہ انسان اپنے اپنے عزم و حوصلے اور لگن سے حاصل کرتا ہے۔
“دلوں کو فتح کرنے کے لیے تلواروں کی نہیں بلکہ عمل کی ضرورت ہوتی ہے۔”
پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں
اس شخص کو کبھی اپنا دوست نہ بناؤ جو تمہاری خوبیوں کو چھپائے اور عیوب کو پھیلائے۔
اپنی زندگی میں ہر کسی کو اہمیت دو جواچھا ہوگا وہ خوشی دے گا اور جوبُرا ہوگا وہ سبق دے گا
مخلص انسان ہمیشہ یاد رہتے ہیں، دلوں میں بھی، لفظوں میں بھی اور دعاؤں میں بھی۔
نیک بخت وہ ہے جو دوسروں کو دیکھ کر نصیحت پکڑے۔
اصل طاقت برداشت کرنے میں ہوتی ہے، انتقام لینے میں نہیں۔
قانون مکڑی کے اس جال کی طرح ہے جس میں چھوٹے موٹے کیڑے مکوڑے تو پھنس جاتے ہیں مگر بڑے اور خونخوار جانور اُسے پھاڑ کر گزر جاتے ہیں۔
شیخ سعیدیؒ
صبر رکھو !ہر چیز آسان ہونے سے پہلے مشکل ہوتی ہے۔
”جبر کے خلاف انسان کی جدوجہد کچھ ایسی ہی ہے کہ جیسے فراموشی کے خلاف حافظے کی جدوجہد۔”
ﺩﺭﺧﺖ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﮐﻮ ﺷﺎﺥ ﮐﮯ ﭨﻮﭨﻨﮯ ﮐﺎ ﺧﻮﻑ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﯾﻘﯿﻦ ﺷﺎﺥ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯﮨﻤﯿﺸﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﭘﺮﯾﻘﯿﻦ ﺭﮐﮭﯿﮟ
اگر دنیا میں صرف سکون ہوتا تو لوگ اللہ کو بھول جاتے۔ سکون تو صرف ان لوگوں کے پاس ہے جو اللہ کی رضا کو اپنی رضا سمجھتے ہیں۔
تم حق بات کہنے سے مت ڈرو۔ کیونکہ نا کوئی تمہیں موت دے سکتا ہے اور نا کوئی تمہارا رزق کم کرسکتا ہے۔
عدم اطمنان دراصل عدم قناعت کی قیمت ہے جو ہر اس شخص کو بھگتنی پڑتی ہے جو اللہ تعالٰی کی تقسیم (عطاء)پر راضی نہ ہو
جنّت کے منتظر نہ رہو بلکہ ایسے کام کرو کہ جنّت تمہاری منتظر ہو۔ بے شک اللہ بہت رحم کرنے والا ہے۔