40+ hazrat ali quotes about stingy (Bukhal)

hazrat ali quotes about stingy (Bukhal)

Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about stingy (Bukhal). Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat ali quotes about stingy (Bukhal)

جو شخص اپنے مال و دولت کی زکوۃ ادا کر دیتا ہے وہ بخل سے محفوظ رہتا ہے۔
جس شخص میں بخل زیادہ ہوتا ہے اس میں عیب بھی زیادہ ہو جاتے ہیں۔
جو شخص دنیا کی حرص کے ساتھ بخل کو بھی جمع کرتا ہے وہ کمینہ پن کی دو برائیوں کے ساتھ متحرک اور موصوف ہوتا ہے۔
جو شخص محتاجوں پر اپنا مال خرچ کرنے میں بخل کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر نہایت نا خوش ہوتا ہے۔
جو شخص بخل کی عادت کو اختیار کرتا ہے اس کا کوئی بھی خیر خواہ نہیں ہوتا۔
نیک سلوک محبت کا سبب اور بخل اظہار عیب کا سبب ہے۔
بخل، بزدلی اور حرص نہایت مذموم افعال ہیں، جو اللہ تعالی کے ساتھ بدظنی کرنے سے پیدا ہوتے ہیں۔
بخیل اپنی جان پر تو تھوڑ اسا مال بھی خرچ کرنے میں بخل کرتا ہے، مگر وارثوں کے لئے نہایت فراخ دلی سے سب مال و اسباب چھوڑ کر چل دیتا ہے۔
بخل ایک ایسی چیز ہے کہ جو اس کا ساتھ دے اسے ذلت دیتی ہے اور جو اس سے دور رہے اس کو عزت دیتی ہے۔
برائی گنا ہوں کو کھینچنے والی اور بخل ہر طرح کی برائیوں کو جمع کرنے والا ہے۔
بخل سے آخرت میں دوزخ کا عذاب حاصل ہوتا ہے۔
بخیل سے کبھی سخا نہیں اور علم کی انتہا نہیں۔
مال و دولت خرچ کرنے میں بھل کرنا گویا اپنے معبود اور روزی رساں کے ساتھ بدظنی کرنا ہے۔
اپنے مال سے اللہ تعالیٰ کی فرض کی ہوئی زکوۃ نکالنے میں بخل کرنا نہایت برا ہے۔
بخل تمام نیک صفات کی دشمن اور سب گندی خصلتوں، برائیوں اور بری عادات کی جامع ہے۔
جو شخص احسان کرنے میں بخیل ہو اس میں عقل نہیں اور جو شخص اپنی زبان کو محفوظ نہیں رکھتا اس کا ایمان ٹھیک نہیں۔
اگر بخل آدمی کی صورت میں دکھائی دیتا تو ایسا بد شکل شخص ہوتا کہ ہر ایک اس کو دیکھتے ہی اپنی آنکھیں بند کر لیتا اور اس سے انتہائی نفرت کرتا۔
بخل سے دور ہو کہ بخیل سے بیگانوں کو دشمنی اور اپنوں کو نفرت ہوتی ہے۔
موجودہ مال و دولت کے خرچ کرنے میں بخل کرنا گویا اپنے معبود اور روزی رساں کے ساتھ بد ظنی کرنا ہے۔
کم عقلی سے بڑھ کر کوئی مرض زیادہ موذی نہیں اور بخل سے بڑھ کر کوئی برائی زیادہ بڑی نہیں۔
بخل سب عیبوں کو جمع کر لیتا ہے۔
بخیل دنیا میں فقیروں جیسی زندگی اپناتا ہے۔ لیکن عاقبت میں اس کا حساب امیروں جیسا لیا جائے گا۔
اگر بخل کی صورت نظر آتی تو نہایت بد صورت شخص کی شکل میں دکھائی دیتا۔
ہوشیار کی لغزش نہایت سخت غلطی ، بخل کی علت بہت بری عادت اور شر کی زیادتی کمینگی ہے۔
بخل اور نفاق سے پر ہیز کر کہ یہ نہایت ذلیل اور بری خصلتیں ہیں۔
بخل سے پرہیز رکھ کہ یہ ہر طرح کی کمینہ پن کی باگ ہے۔
جو شخص کشادہ پیشانی کے ساتھ پیش آنے میں تجھ سے بخل کرتا ہے وہ اپنا احسان کرنے میں تجھ پر سخاوت نہیں کرے گا۔
سب سے بری صفت بخل اور سب سے زیادہ نفع دینے والی اور سود مند غنیمت شرفا کی حکومت ہے۔
بخل کی عادت سے پر ہیز کر کہ اس سے تو بیگانوں کی نظر میں معیوب اور خویش و اقربا کی نظر میں مبغوض ہو جائے گا۔
حق میں نزاع کرنے والا لائق خصوصیت ہے اور بخیل قابل نفرین و مرمت ہے۔
کثرت بخل عیب کا باعث ہے۔
آئندہ تمہیں ایسے لوگ نظر آئیں گے کہ محتاج اپنی تنگ دستی کی شکایت کریں گے۔ اور مال دار اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی شکر گزاری کے بجائے ناشکری کریں گے اور بخیل اللہ تعالی کے مال میں بخل کریں گے۔
بخیل کی حالت پر افسوس ہے کہ وہ جس فقر سے بھاگتا ہے۔ اس میں فی الحال گرفتار ہے اور جس مال داری اور غنا کو چاہتا ہے۔ اس سے دور اور برکنار ہے۔
تنگ دل کی کوئی بھائی بندی نہیں اور بخیل میں کوئی مروت نہیں۔
بہت سے بہانے پیش کرنا بخل کی نشانی ہے۔
مجھے اس بد بخت بخیل کی حالت پر تعجب ہے جو دنیا کی زندگی اس فقر و فاقہ کی حالت میں بسر کرتا ہے، جس سے وہ بھاگتا ہے اور وہ راحت و آرام جس کا طلبگار ہے اس کے ہاتھ فوت ہو جاتا ہے۔ پس وہ دنیا میں فقیروں کی طرح زندگی بسر کرتا اور آخرت میں دولت مندوں کا حساب دے گا۔
بخل کا اوزار حسد اور برائی کا ہتھیار کینہ اور بغض ہے۔
بدترین شخص وہ ہے جو بخل کا کرتہ پہنے اور ظالموں کا ساتھی ہے۔
جو آدمی مال دینے میں سب سے زیادہ بخیل ہو وہ اپنی عزت کے دینے میں سب سے زیادہ بھی ہوتا ہے۔
تمام مخلوق میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے زیادہ دور وہ شخص ہے جو مالدار ہو کر بخل کرے۔
بخیل شخص دنیا میں محتاج رہتا ہے اور دنیا شر اور برائی کا کھیت ہے۔
بخیل دوست میں کوئی خیر و خوبی نہیں اور خائن کی شہادت میں کوئی بہتری نہیں۔
بخیل ہمیشہ ذلیل اور حاسد ہمیشہ کا بیمار ہے اور بیوقوفی نہایت معیوب اور بر اخلق ہے۔
طیش زندگانی کو خراب اور بخل کینہ پیدا کرتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top