hazrat ali quotes about promise in urdu

hazrat ali quotes about promise in urdu

Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about promise in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat ali quotes about promise in urdu

بے شک حسن عہد ایمان کا جزو اور بلا شبہ حسن تو کل صدق ویقین کا ثمرہ ہے۔
بے شک عہد و پیماں قیامت کے دن تک گلے کا ہار ہیں۔ جس نے ان کو پورا کیا اللہ تعالی اسے اپنے ساتھ ملائے گا اور جس نے ان کو توڑ دیا، اللہ تعالی اسے ذلیل و خوار کرے گا اور جس نے ان کو حقیر جانا، یہ اس کے ساتھ مالک کی بارگاہ میں جھگڑیں گے جس نے ان کو پورا کرنے کی تاکید فرمائی ہے۔
وعدہ پورا کرنا بزرگی کی دلیل اور اپنے کام میں کوشش کرنا سعادت مندی کی نشانی ہے۔
وعدہ کرنا ایک طرح کی بیماری ہے لیکن اس کا پورا کرنا ایک گونہ تندرستی ہے۔
وعدہ کو پورا کر نا بزرگی کی علامت ہے اور خالص دوستی برکت کا باعث ہے۔
بزرگی اس کا نام ہے کہ انسان جودو کرم اور وفائے عہد کے زیور سے آراستہ ہو۔
اللہ تعالیٰ کے عہد توڑنے والوں سے وفاداری کرنا اس کے ہاں عہد شکنی اور ان کے ساتھ عہد شکنی کرنا اس کے ہاں وفاداری ہے۔
ایفائے عہد اور سچائی دونوں سگے بھائیوں کی مثال ہیں۔
عقل حق کا پیغام رساں اور توفیق خیر، رحمت خداوندی کی کنجی ہے۔
وعدہ کرو تو اس کے خلاف نہ کرو اگر غصہ آئے تو زبان سے بے ہودہ بات نہ نکالو
عہد کو پورا کرنا بزرگی کی بات ہے اور خالص دوستی ایک مستحکم رشتہ ہے۔
وفائے عہد ایک بخشش ہے اور بخشش ایک بہت بڑی فضیلت کی بات ہے۔
اپنے عہد و پیمان کو مضبوط رکھ اور خاکساری اختیار کر کہ تو فلاح پائے ۔
وفائے عہد سرداری کا قلعہ اور بھلائی اچھا سامان ہیں۔ جو ضرورت کے وقت کام آتے ہیں۔
اگر تیرے اور تیرے دشمن کے درمیان کوئی ایسا معاملہ پیش آ جائے جس کی وجہ سے تو اس کے ساتھ صلح کرے اور اس سے عہد و پیمان ہو جائے تو اپنے اقرار کی وفاداری کا پاس رکھ اور اپنے عہد و پیمان کو امانت کے ساتھ پورا کر اور جو کچھ تو نے قول و قرار کیا اس کے پورا کرنے کے لئے اپنے آپ کو سینہ سپر کئے رہ۔
جو شخص اپنے وعدہ کو ٹالتا رہتا ہے، وہ اگر پورا بھی کرے تو اس میں کچھ لطف نہیں ہوتا۔
جو شخص لوگوں کے ساتھ اپنے عہد کی پوری وفاداری کرتا ہے، وہ ان میں برگزیدہ ہونے کے لائق اور مستحق ہو جاتا ہے۔
جو شخص وعدہ خلافی کرتا ہے وہ عہد و پیمان کو پورا کرنے والا نہیں اور جو شخص اپنی عادات کی پیروی کرتا ہے۔ وہ درجات عالیہ حاصل نہیں کر سکتا۔
زیادہ مقروض ہونا ایسی بلا ہے کہ اس کی وجہ سے راست گو آدمی جھوٹا ہو جاتا ہے اور وعدوں کو پورا کرنے والا وعدہ خلافی کرنے لگتا ہے۔
جس چیز کو پورا نہ کر سکے اس کا وعدہ نہ کر اور جس چیز کو نبھا نہ سکے اس کی ذمہ داری نہ اٹھا۔
اپنے عہد و پیمان کو وفاداری کے ساتھ محفوظ رکھ کہ اس کے عوض بہت اچھا بدلہ ملے گا۔
جس کام کے کرنے کا اپنی جان پر بھروسہ نہ ہو اس کا وعدہ نہ کر۔
اس شر کا وعدہ نہ کر جس سے کسی خیر کونہ پائے اور اس خیر کا وعدہ مت کر جس سے شر پیش آئے۔
اپنے وعدے کو پورا کر اور اللہ تعالی کے نام پر جو نذرمانی جائے اس کی وفا ضرورہی کر اپنے اقرار کو نہ توڑ۔ اپنے عہد کے خلاف نہ کر اور اپنے دشمن کے ساتھ دھوکا اور قریب نہ کر کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا عہد اور قرار تیرے لئے باعث امن ٹھہرایا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top