Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about Goodnees in Urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat ali quotes about Goodnees in Urdu
نیکی کا حکم دینا نہایت بہترین عمل ہے اور بے وفائی نہ کرنا بہت اچھی کمائی ہے۔
خود بھی نیک کام کرو اور لوگوں کو بھی نیک کام بتلاؤ۔ خود بھی برے کام سے باز رہو اور لوگوں کو بھی ان سے منع کرو۔
لوگوں کو نیک کام بتلا کہ تو اس سے نیک کام کرنے والوں میں شامل ہوگا۔
لوگوں کو نیکی کی باتوں کا حکم دے۔ اور برے کاموں سے انہیں منع کر اور جو تجھ سے قطع کرے اس سے رابطہ رکھ اور جو تجھے محروم رکھے تو اسے اپنی عطا سے محروم نہ رکھ۔
اللہ تعالی سے اس شخص کی طرح ڈرتے رہو جو لوگوں کو نیک کام کی طرف بلاتا ہو اور خود بھی اسے کرتا اور گناہوں سے تائب ہو کر اللہ تعالی کی طرف متوجہ ہوتا ہو۔
اللہ رب العزت اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے جو لوگوں کو برے کاموں سے ڈراتا اور خود بھی ان سے برکنار رہتا ہے لوگوں کو نصیحت کرتا اور خود بھی نصیحت پر کار بند ہوتا ہے
طاعات الہی کے بجالانے پر مداومت، خیرات اور نیکیوں کی طرف مسارعت کرو اور برائیوں سے پر ہیز اور نیک کاموں کے کرنے میں جلدی اور حرام کاموں کے ارتکاب سے بچے رہو۔
جو شخص نیک کام کرنے کا امر کرتا ہے وہ اہل ایمان کی مدد اور تائید کرتا ہے اور جو برے کاموں سے منع کرتا ہے وہ فاسقوں کو ذلیل اور خوار کرتا ہے۔
دین کا اہتمام اس طرح ہو سکتا ہے کہ تو اپنے بھائی کو اللہ تعالیٰ کی طرف کے لئے تاکید کرے اسے گناہوں سے ہٹائے اور اسے اکثر اس بارے میں ملامت کرتا رہے۔
اگر کسی بات میں آگے بڑھنا چاہتے ہو تو اللہ تعالی کی حدیں قائم کرنے اور امر بالمعروف میں آگے بڑھو۔
لوگوں کو بھلے کام کرنے کا امر کر اور خود بھی ان کو کرتا رہ اور ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ اوروں کو تو بھلے کام بتلائے اور خودان سے جی چرائے۔ اگر ایسا ہوا تو اس کا وبال پیش آئے گا اور اللہ تعالیٰ کی ناخوشی کا باعث ہوگا۔
جو برے کاموں کو نہ دل میں برا سمجھیں نہ ہاتھ اور زبان سے مٹائیں ایسے لوگ جیتے جی مردوں میں داخل ہیں۔
بعض لوگ جو برے کاموں کو ہاتھ زبان سے مٹاتے اور دل میں برا سمجھتے ہیں ایسے لوگ خصال خیر کے جامع ہیں۔
دنیا میں اپنی لذتوں کو پورا کرنے اور اپنا غصہ نکالنے کی کوشش نہ کر اور ان کو اپنا اعلیٰ مقصد نہ بنا بلکہ حق کو زندہ کرنے اور باطل کو مٹانے کی کوشش کر۔