Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about obedience ( ita’at). Throughout this article, you will find many golden Quotes about Hazrat Ali Quotes . These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat ali quotes about obedience ( ita’at)
بے شک تیری عمر تیری سعادت کو مہر ہے بشرطیکہ تو اس کو اپنے رب تعالیٰ کی اطاعت میں خرچ کرے۔
کسی دوسرے کے غلام مت بنو جب کہ اللہ تعالی نے تم کو آزاد پیدا کیا ہے۔ جو اللہ کی اطاعت کرتا ہے لوگ اس کی نافرمانی کرتے ہیں اور جو اللہ کی معصیت کرے لوگ اسکے ساتھ ہوتے اور فرمانبرداری کرتے ہیں۔
بے شک نفس کی اطاعت اور اس کی خواہشوں کی پیروی تمام مصیبتوں کی بنیاد اور ہر طرح کی گمراہی کا پیش خیمہ ہے۔
بے شک نقصان اٹھانے والا وہ شخص ہے جس نے عمر کو برباد کیا اور بلاشبہ قابل رشک وہ شخص ہے جس نے اپنی عمر کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں صرف کیا۔
بے شک وہ جو اللہ تعالی کی اطاعت بجالائیں اور اس کی نافرمانیوں سے بچنے میں اپنے نفس سے جہاد کریں، بارگاہ رب العزت میں نیک بندوں اور شہیدوں کا رتبہ پاتے ہیں۔
جو شخص اپنے نفس کی اطاعت کرتا ہے، وہ اسے ہلاک کر دیتا ہے۔
جو شخص اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے، اس کا مرتبہ بڑھ جاتا ہے اور جو اس کی نافرمانی کرتا ہے اس کی قدر گھٹ جاتی ہے۔
جو شخص اپنے غضب اور غصے کی اطاعت کرتا ہے وہ بہت جلد نقصان کو پہنچ جاتا ہے۔
جو شخص اس بات کی خواہش کرتا ہو کہ وہ بغیر دولت کے دولت مند، بغیر حکومت و امارت کے صاحب عزت اور بغیر کنبے کے صاحب جماعت ہو جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی حالت سے نکل کر اس کی اطاعت میں آجائے تو یہ سب چیزیں میسر ہوجائیں گی۔
اللہ تعالی کی اطاعت نجات کا آسان ذریعہ اور اس کے لئے دوستی رکھنا بہت نزد یکی رشتہ ہے۔
صاحب عزت وہ شخص ہے جو اطاعت الہی کے زیور سے آراستہ ہو۔
اطاعت الہی میں فکر کرنا اس کی بجا آوری کا باعث اور گناہ کی سوچ کرنا اس میں مبتلا ہونے کا باعث ہے۔
عورتوں کی اطاعت احمقوں کی خصلت اور بزرگی کو عیب لگانا ہے۔
لمبی آرزؤں کی اطاعت سے اعمال صالح کا فساد اور نقصان ہے۔
اللہ تعالیٰ کی اطاعت اس کے رسولوں کی ہدایت وارشاد کے مطابق بجالاؤ اور جب عمل کرو تو اخلاص برتو۔
خوشی ہے اس شخص کے لئے جسے طاعات الہی کی توفیق نصیب ہو، اس کے اخلاق اچھے ہوں اور اپنی آخرت کے کام کو سنبھال رکھے۔
اپنے اماموں اور پیشواؤں کی اطاعت کو لازم پکڑو کیونکہ قیامت کے دن وہ تمہارے گواہ اور اللہ تعالی کے ہاں تمہارے سفارشی ہوں گے۔
جائز کاموں میں عورتوں کی اطاعت نہ کرو ورنہ برے کاموں کا لالچ کریں گی۔
غفلت اور سخت دلی کے کام سے پر ہیز کر اور اطاعت الہی میں مددگاروں کی کمی سے بچتارہ۔
مومن کو خوشی پروردگار کی اطاعت اور عبادت سے حاصل ہوتی ہے۔ اور اپنے گناہ اور معصیت سے اسے رنج و غم لاحق ہوتا ہے۔
سب سے براوہ شخص ہے جو پروردگار کی اطاعت میں لوگوں سے ڈرے اور ان کی پیروی میں اللہ کا خوف نہ کرے۔
طاعات الہی اپنے آداب و شرائط کے ساتھ اچھی طرح ادا کر یہ انسان کو بڑے بڑے بلند درجات اور نہایت رفیع الشان مقامات میں پہنچاتی ہیں۔
اس بات سے بچارہ کہ اللہ تعالیٰ کی طاعت سے غیر حاضر اور نافرمانی میں حاضر ہو۔ اگر ایسا ہوا تو اللہ تعالیٰ تجھ سے نا خوش ہوگا۔
شہوت کی اطاعت دین کو بگاڑتی اور حرص کی اطاعت صدق یقین کو برباد کرتی ہے۔
ہدایت کی اطاعت نجات بخشتی اور ہوائے نفس کی اطاعت ہلاک کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کی اطاعت کو وہی حاصل کر سکتا ہے جو اس کے لئے پوری ہمت لگائے اور اس کے واسطے جان توڑ کوشش کرے۔
اطاعت سے ثواب ملتا ہے۔ اور نافرمانی سے عذاب ہوتا ہے۔
اطاعت تنگ دست کی عزت اور سچائی مالدار کا خزانہ ہے۔
اللہ تعالی اور اس کے پیارے بندوں کے حکم کو دل و جان سے تسلیم کر کہ تسلیم احکام کی بدولت تم کبھی گمراہ نہیں ہوگے۔
اللہ تعالیٰ کی اطاعت کو وہی حاصل کر سکتا ہے جو اس کے لئے پوری ہمت لگائے اور اس کے واسطے جان توڑ کوشش کرے۔
اس اللہ تعالیٰ کی اطاعت کو لازم پکڑ جس کی نسبت تیری لاعلمی کا عذر قابل پذیرائی نہیں اور ان کاموں کی حفاظت کو لازم پکڑ جن کے بر باد اور ضائع کرنے کے متعلق تیرا کوئی بہانہ قابل شنوائی نہیں۔
اللہ تعالی کی اطاعت میں جلد سے جلد مشغول ہو جا تاکہ سعادت دارین حاصل ہو اور نیک کاموں میں جلدی کرتا کہ دو جہان کی خیر و برکت ہاتھ آئے۔
اللہ تعالیٰ کی اطاعت کو بجا لانا بزرگی اور شرافت نفس کی دلیل ہے، اور زیور قناعت سے آراستہ ہونا کرم اخلاق کی نشانی ہے۔
انبیاء کی ہدایات کو قبول کرو۔ ان کے لائے ہوئے احکام دل و جان سے مان لو اور ان کی تابع داری میں چلو کہ ان کی شفاعت سے حصہ نصیب ہو۔
اطاعت سے جنت متقین کے نزدیک ہوتی اور معصیت سے دوزخ گمراہوں کے لئے تیار کی جاتی ہے۔
جس شخص کی اطاعت نہ ہو۔ اس کی کوئی رائے نہیں اور مکار دین کی کوئی بنا نہیں۔
اطاعت کے سوا کوئی عزت نہیں اور قناعت کے سوا کوئی دولت نہیں۔
جب تو اپنا قوت و زور دکھلاتا ہے تو اس کو اطاعت الہی میں دکھلا اور جب تو ضعیف و کمزور بننا چاہتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں سے کمزور رہ۔
خوشی ہے اس آنکھ کے لئے جس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں اپنی نیند کو چھوڑا۔
جو شخص اللہ تعالی کی اطاعت اختیار کرتا ہے وہ اس کی بارگاہ میں مقبول و پسندیدہ ہو جاتا ہے۔
ظلم کی اطاعت ہلاکت اور اس کی نافرمانی قوت و حکمرانی ہے۔
اللہ تعالی کی اطاعت راست روی کی کنجی اور فساد و خرابی کے لئے درستی ہے۔
برائیوں کے اسباب کی اطاعت انجام کار کو بگاڑتی ہے اور غور و فکر سے انجام کار کو ہر کوئی سراہتا ہے اور جو غلطی ہو اس کی اصلاح ہو جاتی ہے۔
اللہ تعالی کی اطاعت نجات کے لئے نہایت اعلیٰ ستون اور اس کے واسطے بہت قوی اور مضبوط سامان ہے۔
میں قیامت کے دن تمہارا شاہد ہوں گا۔ اور بارگاہ الہی میں تمہارے ساتھ خصوصیت کروں گا۔ میں تمہیں پروردگار کی اطاعت کی طرف بلاتا ہوں۔ دین کے فرائض سے آگاہ کرتا اور وہ کام بتلاتا ہوں جو تمہاری نجات کا موجب ہیں۔
اے مومن اپنی جان کو اس آگ سے بچا۔ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔ اس کی تدبیر یہ ہے کہ اللہ تعالی کی اطاعت میں سستی نہ کر بلکہ نہایت شوق سے اس کو بجالا اور اس کی نافرمانیوں سے بازرہ اور اس کی رضا مندی کی تلاش رکھ۔
نفس کی ہلاکت ، شہرت اور غضب کی اطاعت میں ہے۔ اللہ تعالی کی اطاعت کے ساتھ اس سے ڈرتا رہ اور اس کے ڈر کے ساتھ اس کی طاعت بجالا۔
جب اللہ تعالیٰ نے تجھے آزاد بنایا ہے تو لوگوں کی غلامی اختیار نہ کر۔ اور اس خیر اور بھلائی میں کوئی خوبی نہیں جو برائی کے سوا حاصل نہ ہو۔ اور اس خوش حالی میں کچھ برکت نہیں جو تنگی کے بغیر میسر نہ ہو۔ جس نے اپنے رب کی اطاعت اختیار کی اور اپنے گناہوں سے ڈرا وہ سیدھی راہ پر آگیا۔
جو شخص اللہ کی اطاعت کو اپنا طریقہ ٹھہراتا ہے تو وہ سب سے بڑی نعمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔
اطاعت الہی میں اپنے نفس کے ساتھ اس طرح لڑائی کر، جس طرح دشمن اپنے دشمن سے لڑتا ہے۔ اور اس پر اس طرح غالب آ۔ جس طرح ایک مخالف دوسرے مخالف پر غالب آتا ہے۔
عبادت کی غایت اطاعت اور میانہ روی کا ثمرہ قناعت ہے۔
چوری سے پر ہیز عفت ثابت رکھنے کی غرض سے، لواطت چھوڑ نے کونسل ، بڑھانے کے واسطے، جھوٹ چھوڑنے کو سچائی کی بزرگی و فضیلت ظاہر کرنے کے لئے اور طاعت کو امانت کی تعظیم کے لئے فرض اور مقرر فرمایا ہے۔
طاعت الہی میں منافع کے خزانے اور دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے میں حصول کامیابی کے سامان ہیں۔
اللہ کی اطاعت کو لازم پکڑ۔ کیونکہ اس کی اطاعت سب چیزوں سے زیادہ افضل اور بہتر ہے۔
طاعت کا سر رضا بقضا اور دین کا سر مخالفت ہوا ہے۔
جس کام میں تو اللہ کی اطاعت کرتا ہے گو یا اس میں کوئی شخص نا خوش ہے تو اس کی ذرا پرواہ نہ کر۔ اور اس کے کرنے کی نسبت اس کے پاس عذر بیان نہ کر بلکہ یہ کام تیری بزرگی اور فضیلت کیلئے کافی ذریعہ ہے۔
جو شخص اللہ کی اطاعت اختیار کرتا ہے۔ تو مخلوق میں سے خواہ کوئی شخص اس پر نا خوش ہو اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
جو شخص اللہ تعالی کی اطاعت پر کمر باندھ لیتا ہے تو اُسے کسی تجارت کے منافع اور فوائد حاصل ہو جاتے ہیں۔
دوام طاعات، فعل خیرات اور بزرگ واعلیٰ صفات میں آگے بڑھنا مکر مات سے ہے۔
خوبیوں کا حاصل کرنا دوام اطاعت پر منحصر اور سعادت کا پانا اور نیک کاموں میں جلدی کرنے پر موقوف ہے۔
جو شخص اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے۔ اس کو نہایت زبردست مدد ملتی ہے۔ اور جو شخص قناعت کو لازم پکڑتا ہے، اس کا فقر وفاقہ اور محتاجی دور ہو جاتی ہے۔
بلا شبہ اگر تم نے اپنے نفس کی اطاعت کی تو وہ تم کو نہایت بری جگہ کی طرف کھینچے گا۔
جو شخص اللہ تعالی کو رات کو پکارتا ہے۔ اللہ تعالی اسے غنی کر دیتا ہے اور جو شخص اس کی اطاعت اختیار کرتا ہے وہ اسے برگزیدہ فرمالیتا ہے۔
عقل مند کی اطاعت کر کہ مطلب براری ہو اور جاہل کی بات بھول کر بھی نہ مان کہ اس میں تیری سلامتی ہے۔
علم کی اطاعت اور جہالت کی نافرمانی کر کہ دونوں جہاں کی کامیابی اسی میں ہے۔
جس شخص کا انتظام اور سیاست ٹھیک ہو۔ اس کی اطاعت اور فرمان برداری ضروری ہو جاتی ہے۔
تمام روئے زمین پر اللہ تعالی کے نزدیک اس شخص سے جو اس کے حکم کا مطیع رہے کوئی شخص زیادہ معزز و محترم نہیں ہے۔
اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں اپنے دلوں کے ساتھ لڑائی اور مقابلہ کرو کیونکہ یہ بہت جلدی حملہ کرنے لگتے ہیں۔
طاعت ایک سود مند تجارت اور یاد الہی نور و ہدایت ہے۔
جو شخص اللہ تعالی کی اطاعت اختیار کرتا ہے وہ نہایت بلند درجے کو پہنچ جاتا ہے۔
طاعت نہایت مضبوط قلعہ، علم ایک بہت بڑا خزانہ، اخلاص اعلی درجہ کی کامیابی اور فرمابرداری بڑے درجہ کی عاجزی ہے۔
جو اللہ تعالی کی اطاعت اختیار کرتا ہے وہ کبھی تکلیف نہیں اٹھاتا اور جو اپنے عیب معلوم کر لیتا ہے وہ کسی کو عیب نہیں لگاتا۔
اس شخص کی اطاعت لازم پکڑ جو تجھے دین کی باتیں بتلائے بے شک یہ شخص تجھے ہدایت کرتا اور تیری نجات کراتا ہے۔
طاعت الہی میں منافع کے خزانے اور دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے میں حصول کامیابی کے سامان ہیں۔