hazrat ali quotes about ahle bait

hazrat ali quotes about ahle bait

Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about ahle bait. Throughout this article, you will find many golden Quotes about Hazrat Ali Quotes . These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat ali quotes about ahle bait

بے شک اہل جنت ہماری جماعت اور تابع لوگوں کے مکان کو اس طرح دیکھیں اسکے جس طرح کہ آدمی آسمان کے ساتھ دیکھتے ہیں۔
حضرت محمد ﷺ کی اُمت میں پیغمبر کے رشتہ کے لحاظ سے کوئی شخص اہل بیت کے برابر نہیں۔ اور جن لوگوں پر ہمیشہ سے ان کے احسان جاری ہیں وہ ان کے ساتھ کیسے برابر ہو سکتے ہیں۔
ہم لوگ ( اہل بیت ) نبوت کا درخت، رسالت کے اترنے کی جگہ ، فرشتوں کی آمد و رفت کا مقام، حکمت کے چشمے، علم کی کانیں ہیں کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ ہم میں سے ہیں۔
ہمارا محب اور مددگار اللہ تعالیٰ کی رحمت کا امیدوار اور ہمارا مخالف اور دشمن اس کے قہر اور عذاب کا سزاوار ہے۔
جو شخص ہماری عزت کرے گا۔ وہ عزت کا مالک ہوگا اور جو ہمارے خلاف کرےگا وہ ہلاک اور تباہ ہو جائے گا۔
حق اور اہل حق کا دامن مت چھوڑو۔ جو شخص ہمارے اہل بیت کو چھوڑ کر کسی دوسرے کا ساتھ دے گا۔ وہ دنیا اور آخرت میں نقصان اٹھائے گا۔
بے شک ہمارا معاملہ سخت اور دشوار ہے۔ اللہ تعالیٰ کے مقرب فرشتوں، انبیاء، اور مومنین کامل ایمان والوں کے سوا کوئی دوسرا شخص اس کی برداشت نہیں کر سکتا۔ اور ہماری بات کو امانت دار سینوں اور مضبوط عقلوں کے سوا کوئی دوسرا اسے محفوظ نہیں رکھ سکتا۔
بے شک اللہ تعالی نے تمام روئے زمین پر نظر ڈال کر ہمیں برگزیدہ فرمالیا۔ جو شخص اپنے دل میں ہماری محبت رکھتا اور زبان سے ہمیں برا نہیں کہتا وہ جنت میں ہمارے ساتھ ہوگا۔
بے شک ایک وہ وقت آئے گا کہ دنیا اپنی اس سختی اور روگردانی کے بعد ہماری طرف اس طرح متوجہ ہوگی جس طرح اونٹنی اپنے بچے کی طرف جھکتی ہے جو جننے کے وقت اسے دانتوں سے کاٹتی ہے۔
نارنگی کو کھانا کھانے سے پہلے اور اس کے بعد بھی کھانا چاہیے۔ حضرت محمد ﷺ کی آل کا یہی دستور تھا۔
بے شک اللہ تعالیٰ نے تمام روئے زمین پر نظر ڈال کر ہمارے لئے (دین اسلام) ایسی جماعت کو منتخب فرمایا ہے جو ہماری نصرت اور اعانت کرتی ۔ ہماری خوشی سے خوش ہوتی ، ہمارے غمگین ہونے سے غم کھاتی اور ہماری حمایت میں اپنے مال اور جان کو خرچ کرتی ہے ایسے لوگ ہماری جماعت میں داخل ہیں۔
ہم سب سے اندھا وہ شخص ہے جو ہماری اہل بیت سے محبت اور فضیلت سے اندھا ہو۔
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی آل کی محبت کو لازم پکڑو کیونکہ یہ تم پر لازم اور ضروری ہے اور اللہ تعالی کے حضور تمہارے محبوب ہونے کا وسیلہ بھی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top