hakeem luqman quotes اقوال زریں حکیم لقمان

hakeem luqman quotes اقوال زریں حکیم لقمان

Welcome to this beautiful journey of hakeem luqman quotes اقوال زریں حکیم لقمان. Throughout this article, you will find many golden Quotes about Hakeem Luqman Quotes . These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hakeem luqman quotes اقوال زریں حکیم لقمان

جب خلقت کے پاس آؤ تو زبان کی نگہداشت کرو مصائب سے مت گھبراؤ ۔ کیونکہ ستارے اندھیرے ہی میں چمکتے ہیں۔
حکمت و دانائی مفلس کو بادشاہ بنا دیتی ہے۔
جو بات دشمن سے پوشیدہ رکھنا چاہتے ہو۔ دوست سے بھی پوشیدہ رکھو۔ ہو سکتا ہے کبھی وہی وہی تمھارا دشمن ہو جائے۔
وقت کی اگر قیمت ہے۔ تو وہ اس کا صحیح استعمال ہے۔
جو بات تم نہیں جانتے منہ سے نہ کہو، اور جو جانتے ہو اسے مستحق کو بتانے میں دریغ نہ کرو۔
مرد کامل وہی ہے جو دشمن کو دوست بنا سکے لیکن اگر بوجہ خاص یہ تیری دسترس سے باہر ہو تو بحالت مخاصمت غضب سے حذر کر کہ تیرا غضب تیرے لیے دشمن سے زیادہ دشمن ہے
جہاں تک ہو سکے لوگوں سے دور رہو تا کہ تیرا دل سلامت اور نفس پاکیزہ رہے۔
کثیر الفہم اور کم سخن بنا رہ۔ اور حالت خاموشی میں بے فکر مت رہ۔
خدا کے واسطے جو کام کرو اس میں بندوں کا خوف نہ کر
زیادہ سنو اور کم بولو
جس نعمت میں شکر ہے اس کو زوال نہیں اور جس نعمت میں کفران ہے اس کو بقا نہیں
ہر شخص کو اس کے ہنر و جوہر کے مطابق جگہ دینی چاہیے۔
جاہل لوگوں سے مت مل ورنہ وہ تجھے بھی جاہل بنادیں گے
کمینوں کے مقابلے میں خاموش رہا کرو
بے وقوفوں سے دوستی مت کرو۔ کیونکہ یہ مشکل وقت میں تیری مشکلوں میں اضافہ کریں گے
عقل ادب کے ساتھ ایسی ہے جیسا کہ درخت ثمر کے ساتھ اور عقل بغیر ادب ایسی ہے جیسا کہ درخت بے ثمر
جس طرح بارش خشک زمین کو زندہ کر دیتی ہے۔ اسی طرح صحبت علماء سے دل زندہ ہوتا ہے
اگر لوگ تم میں ایسی صفت بیان کریں جو تم میں نہیں ۔ تو مغرور مت ہو کیونکہ جاہلوں کے کہنے سے ٹھیکری سونا نہیں بن سکتی ۔
نماز میں قلب کی، مجلس میں زبان کی، غضب میں ہاتھ کی اور دستر خوان پر پیٹ کی حفاظت کرو
بد گمانی کو اپنے اوپر غالب مت آنے دو، ورنہ تمہیں دنیا میں کوئی اور ہمدرد نہ مل سکے گا
صحت جسمانی سے بہتر کوئی تو نگری اور استغنا سے بہتر کوئی نعمت نہیں۔
عاقلوں کی صحبت اختیار کرو، یہ مشکل وقت میں تیری مدد کریں گے۔
اگر تم بدطینت کو کوئی راز دو گے تو وہ فاش کر دے گا ۔ یہ بدطینت کو پہچاننے کی علامت ہے۔
جو بات تم نہیں جانتے منہ سے نہ کہو، اور جو جانتے ہو اسے مستحق کو بتانے میں دریغ نہ کرو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top