Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about taufeeq in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about Hazrat Ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat ali quotes about taufeeq in urdu
بے شک جب اللہ تبارک و تعالی اپنے کسی بندے کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے تو اسے اس بات کی توفیق بخش دیتا ہے کہ وہ اپنی عمر نیک کاموں میں خرچ کرتا ہے اور اس کو یہ سعادت عطا فرما دیتا ہے کہ وہ اپنی فرصت کو اس کی اطاعت میں صرف کرتا رہے۔
جسے اللہ تعالی کی طرف سے نیکی کی توفیق ہو، وہ نیکی کرتا ہے۔
جس شخص کو اللہ تعالی نیک کاموں کی توفیق عطا فرماتا ہے وہ اپنی آخرت کے لئے سامان تیار کرتا ہے۔
جس شخص کو توفیق ایزدی مدد نہ فرمائے وہ کبھی حق بات کی طرف رجوع نہیں کر سکتا۔
جس شخص کی نیت نیک ہوتی ہے اس کے لئے توفیق الہی مددگار ہو جاتی ہے۔
جس شخص کو اللہ تعالی استغفار کی توفیق عنایت فرماتا ہے وہ مغفرت اور بخشش سے خالی نہیں رہتا۔
مال کو حلال طریق سے کمانا، اللہ تعالیٰ کی توفیق کی نشانی ہے۔
توفیق اچھی رہنما ہے اور حسن خلق نیک ہم نشین اور عقل عمدہ مصاحب اور ادب نیک میراث ہے۔
گناہوں کے اسباب میسر نہ ہونا توفیق الہی کی نشانی ہے۔
اپنی بقیہ عمر کی قدر صرف دو فریق جانتے ہیں۔ ایک انبیاء کرام اور دوسرے صدیق اور توفیقی الہی کے سوا محض اپنی کوشش کچھ کام نہیں آتی۔
جس شخص کے لئے توفیق الہی معاون و مددگار نہ ہو وہ عبادت سے کیسے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
ارادوں کے فتح کرنے، پیچیدہ اور مشکل معاملات کے حل کرنے اور جن کی نیت خالص اللہ کے لئے ہو ان کی تکالیف اور بلائیں دفع کرنے سے اللہ تعالی کی ذات کو لوگ پہچانتے ہیں۔
ایمان سے بڑھ کر کوئی شرافت نہیں اور احسان سے بڑھ کر کوئی فضیلت نہیں اور زمانے پر کسی قسم کا کوئی تاوان اور ضمانت نہیں۔
توفیق الہی کے برابر کوئی امداد نہیں اور تحقیق کے برابر کوئی عمل محکم بنیاد نہیں۔
توفیق الہی سے بڑھ کر کوئی نعمت زیادہ اعلیٰ نہیں اور حق سے بڑھ کر کوئی چیز پیام رساں نہیں ہے۔
جہل، وبال اور توفیق ایزدی طالع مندی اور اقبال ہے۔
بھائیوں کے حقوق ضائع کرنا اللہ تعالی کی توفیق سے محروم رہنے کی علامت ہے اور برائی کرنے والے کے ساتھ بھلائی کرنا کمال ایمان کا نشان ہے۔
جس طرح جسم اور سایہ ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوتے اسی طرح توفیق الہی اور دین ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوتے۔
توفیق رحمت الہی ہے اور اجل مصائب دنیا کے لئے ایک سپر ہے۔
خدائی توفیق کا نہ ہونا جہالت کا مددگار ہے۔