hazrat baba fareed udin ganj shakar ky aqwal

hazrat baba fareed udin ganj shakar ky aqwal

Welcome to this beautiful journey of hazrat baba fareed udin ganj shakar ky aqwal in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat baba fareed udin ganj shakar Quotes . These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat ali quotes about takabur in urdu

انسانوں میں رذیل ترین وہ ہے جو کھانے پینے اور پہننے میں مشغول رہے۔
جو سچائی جھوٹ کے مشابہہ ہوا سے اختیارمت کرو
نفس کو اپنے مرتبہ کے لئے خوار نہ کرو۔
اگر تم بزرگوں کا مرتبہ چاہتے ہو تو بادشاہوں کی اولاد سے دور رہو ۔
جب کوئی مؤمن بیمار ہو تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ یہ بیماری اس کے لئے رحمت ہے۔ جو گناہوں سے اس کو پاک کرتی ہے
درویش فاقے سے مر جاتے ہیں مگر لذت نفس کے لئے قرض نہیں لیتے۔
جس دل میں اللہ کا ذکر جاری رہتا ہے وہ دل زندہ ہے اور شیطانی خواہشات اس پر غلبہ نہیں پاسکتیں
وہ شے بیچنے کی کوشش نہ کرو جسے لوگ خریدنے کی خواہش نہ کریں
اچھائی کرنے کے لئے ہمیشہ کسی بہانے کی تلاش میں رہو۔
دوسروں سے اچھائی کرتے ہوئے سوچو کہ تم اپنی ذات سے اچھائی کر رہے ہو۔
کسی سے اس طرح جھگڑا نہ کرو کہ مصالحت کی گنجائش ہی نہ رہے
اللہ کو اس بات سے شرم آتی ہے کہ بندہ اس کے سامنے ہاتھ پھیلائے اور وہ اس ہاتھ کو خالی لوٹا دے
اپنی سرگرمیوں کو لوگوں کی سرد کلامی کی وجہ سے ترک نہ کرو
قرآن پاک کی تلاوت سے بہتر اور افضل کوئی عبادت نہیں ۔
جیسا تو ہے ویسا ہی نظر آ ورنہ اصلیت خود بخو د ظاہر ہو جائے گی۔
جو لوگ خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے وہ اسراف کرتے ہیں۔
احمق کو زندہ مت سمجھو۔
ہر کسی کی روٹی نہ کھا بلکہ ہر شخص کو اپنی روٹی کھلا۔
دشمن کی دشمنی اس سے مشورہ کرنے سے ٹوٹ جاتی ہے ۔
عاقل نمانا دان سے پر ہیز کر۔
جب کوئی کم علم بحث کرے تو فقیر پر لازم ہے کہ اس سے بحث نہ کرے بلکه احتر از کرے۔
صوفی وہ ہے جس سے ہر شے صاف ہو جائے اور خود اس کو کوئی آلودہ نہ کر سکے۔
یہ ممکن نہیں کہ جیسی صحبت میں بیٹھے ویسا نہ بنے۔
جو تجھ سے خوف کھاتا ہے تو اس سے ہر وقت ڈرتا رہ۔
اپنے نیک و بد پوشیدہ رکھو۔
اطمینان قلب چاہتے ہو تو حسد سے دور رہو ۔
وہی دل حکمت ودانش کا مخزن بن سکتا ہے جو دنیا کی محبت سے خالی ہو ۔
درویش وہ ہے جو زبان، آنکھ اور کانوں کو بند رکھے۔ یعنی بری بات نہ سنے، نہ کہے اور نہ دیکھے۔
وہ لوگ جو دوسروں کے سہارے جینے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ تساہل پرست، کم ظرف اور مایوس ہوتے ہیں ۔
اے نادان تو اپنے آپ کو پہچان ۔
نادان لوگ دوسروں کے مقام تو درکنار، اپنا مقام بھی نہیں پا سکتے ۔
دوسروں کی مدد کر شاید تیری بھی کوئی مدد کرے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top