Welcome to this beautiful journey of hazrat abu bakar wiraq k aqwal ابو بکر وراق کے اقوال in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat abu bakar wiraq. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat abu bakar wiraq quotes in urdu
بد خلقی لقمہ حرام کی طرح ہے ۔ لہذا اس سے پر ہیز کرو۔
عاقلوں کی صحبت ان کی پیروی سے کرو، زاہدوں کے ساتھ ان کی خاطر مدارت سے اور جاہلوں کی ان کے ساتھ صبر جمیل سے ۔
حکمت کی پہلی نشانی خاموشی ہے اور صرف حاجت کے موافق بات کرنا ۔
خدا اپنے بندوں کی زبان سے دو چیزیں چاہتا ہے۔ توحید پر اقرار ۔ اور لوگوں سے نرم گفتگو
خدا اپنے بندوں کے اعضا سے دو چیزیں چاہتا ہے۔ خدا کی اطاعت اور مسلمانوں کی امداد ۔
نبوت کے بعد حکمت کے سوا اور کسی چیز کا درجہ بلند نہیں ۔
زبان سے بری بات نہ کرو۔ کان سے بری بات نہ سنو ۔ آنکھ سے بری چیز نہ دیکھو۔ ہاتھ سے بری چیز نہ چھوؤ ۔ اور پاؤں سے بری جگہ نہ جاؤ ۔ اور دل سے اللہ کو یا د کرو ۔