Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about dua (pray) in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat ali quotes about dua (pray) in urdu
بے شک مظلوم کی دعا اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہے کیونکہ وہ اللہ تعالی سے اپنا حق طلب کرتا ہے۔
جو شخص اللہ تعالی کے سواکسی دوسرے سے اپنی حاجتوں کو پورا کرنے کی استدعا کرتا ہے وہ اللہ تعالی کی رحمت سے محروم کر دیا جاتا ہے۔
جو شخص اپنی کسی بیماری کو جب تین ایام تک لوگوں سے چھپائے رکھتا ہے اور صرف اللہ تعالی سے اس کی شکایت کرتا یا اس کے دور کرنے کی دعا کرتا ہے تو اللہ تعالی اس بیماری سے اسے آرام بخشتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کی نافرمانی قبولیت دعا میں مانع ہے۔
دعا کی قبولیت میں تاخیر ہونے سے نا امید نہ ہو کہ جس قدر زیادہ دیر ہوگی اس قدر زیادہ انعام ملے گا کہ اکثر دعاؤں کی قبولیت میں اس لئے دیر ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کو بہت بڑا اجر عطا کرنا یا بہت بڑا عطیہ عطا فرمانا منظور ہوتا ہے۔
دعا میں اخلاص کو ضروری سمجھ، کیونکہ اس سے دعا قبول ہوتی ہے۔
مومن کا ہتھیار دعا اور ذکر اور گناہ گار کا ہتھیار استغفار اور ہوشیار کا اوزار استفانت اور استغامنہ (دوسروں سے مدد لینا) ہے۔
ہر ایک فرصت کا وقت مصروف صواب نہیں اور ہر ایک دعا مقبول و مستجاب نہیں۔
جس شخص کو اللہ تعالی دعا کی توفیق بخشتا ہے، وہ اجابت اور قبولیت کی نعمت سے محروم نہیں رہتا۔
دعا اولیاء اللہ کا ہتھیار ہے۔ شہوت پرستی سخت دشمن اور ذکر اللہ سینہ کوکھولتا ہے۔
اے میرے پروردگار ہم پر اسی مہربانی کے ساتھ کرم فرما جو مہربانی و کرم تو نے خلفائے راشدین پر فرمایا ہے۔
جو سلامتی کا خواستگار ہوتا ہے، وہ سلامت رہتا ہے۔
اے میرے پرورد گار ہم پر اسی مہربانی کے ساتھ کرم فرما جو مہربانی و کرم تو نے خلفائے راشدین پر فرمایا ہے۔