Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about enemy in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat ali quotes about enemy in urdu
لوگ جن باتوں کو نہیں جانتے ان کے دشمن ہو جاتے ہیں۔
بے شک مال دنیا کو اللہ تعالی کی اطاعت میں خرچ کرنا بہت بڑی نعمت اور بلا شبہ اس کی نافرمانیوں میں لٹانا بہت بڑی مصیبت ہے۔
جو شخص لوگوں سے مخالفت رکھتا ہے ، لوگ اسے دشمن سمجھتے ہیں
جو شخص تیری اچھی یا بری عادت کی پرواہ نہیں رکھتا وہ تیرا خاص دشمن ہے
جس کو ہر وقت تیری اصلاح کی فکر لگی رہے وہ تیرا سچا خیر خواہ ہے۔
خواہش پرستی ایک ہلاک کرنے والا ساتھی اور بری عادت ایک زور آور دشمن ہے۔
غصہ ایک سخت دشمن ہے پس تم اسے اپنے نفس پر قدرت نہ دو۔
دشمنوں سے اچھی بات کہنا اور نیک سلوک کرنا، ان کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنے سے بہتر ہے۔
مکر کرنا اور دل میں کھوٹ رکھنا ایمان کے دشمن ہیں۔
دنیا داروں کے ساتھ زیادہ میل جول نہ رکھ کیونکہ اگر تو ان کو خوش نہ رکھ سکے گا تو تیرے دشمن ہو جائیں گے۔
تم لوگ اللہ تعالی کی نعمتوں کے باعث ایک دوسرے کے دشمن نہ بنو اور اس کے فضل و کرم کو دیکھ کر آپس میں ایک دوسرے سے حسد نہ کرو۔
سب سے بڑا دشمن وہ شخص ہے جو نہایت دور اندیش ہو اور کمال اخفا کے ساتھ داؤ اور فریب کرے۔
جہاں سے پتھر تیرے سر پر آئے اس کو وہیں لوٹا دے کیونکہ شرکا دفعیہ شر کے بغیر ممکن ممکن نہیں۔
دشمنوں کے حسن سلوک پر بھروسہ نہ کرو کیونکہ پانی آگ سے کتنا ہی گرم کیا جائے ، پھر بھی وہ اسے بجھانے کے لیے کافی ہے۔
جو شخص لوگوں کے ساتھ دشمنی کرنے کو میٹھا سمجھتا ہے۔ وہ لڑائی کی تکلیف کی سختی کا مزہ چکھتا ہے۔
جب دشمن کی حالت عروج اور ترقی میں ہو تو اس کا مقابلہ نہ کر کہ اس کا اقبال اس کے لئے معین و مددگار ہو جائے گا اور اگر تنزل میں ہے تو بھی اس کے مقابلہ کرنے کی ضرورت نہیں کہ اس کا زوال اس کے شر سے تجھے نجات دلائے گا۔
دشمن کو عدو صرف اسی واسطے کہتے ہیں کہ وہ تجھ پر حملہ کرتا ہے۔
جو شخص تجھے تیرے عیب بتلائے وہ تیرا سچا دوست ہے، اسے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔
آدمی کے نفس سے بڑھ کر کوئی زیادہ اس کا دشمن نہیں۔
جو شخص تیرے سامنے تیرے عیبوں کو چھپاتا اور غائبانہ ان کو ظاہر کرتا ہے، وہ تیرا دشمن ہے۔ تجھے اس سے بچنا لازم ہے
جو شخص تجھے تیرے عیب بتلائے وہ تیرا سچا دوست ہے، اسے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔
کسی کو زیادہ عتاب نہ کر کہ اس سے کینہ پیدا ہو جاتا اور یہ دشمنی کا باعث بن جاتا ہے
جو شخص اپنے دشمن کے پاس رہتا ہے۔ اس کے سب عیب ظاہر ہو جاتے ہیں اور اس کا دل ہر وقت عذاب میں مبتلا رہتا ہے۔
جو شخص اپنے دشمن کے پاس رہتا ہے۔ اس کا بدن غم سے گھل کر لاغر ہو جاتا ہے۔
دشمن اگرچہ کمزور ہو مگر اسے حقیر نہ سمجھ اور سائل اگرچہ مسرف ہو اسے خالی ہاتھ واپس نہ کر۔
زیادہ ہنسنا بھی محرومی کا موجب اور سنجیدگی و وقار کا دشمن ہے۔
ہر ایک چیز کے لئے کمی اور نقصان ہے اور عمر کا نقصان دشمنوں کے ساتھ میں ہے
جو شخص لوگوں کے ساتھ دشمنی اور عداوت کا بیج بوتا ہے وہ آخر نقصان اور خسارے کا پھل اٹھاتا ہے۔
جس کو تجھ سے دشمنی اور بغض ہو گا وہ ایسے کاموں کی طرف تجھے ورغلائے گا جن کا تیرے حق میں نقصان اور تیری بے قدری ہوگی۔