hazrat ali quotes about zuhad in urdu

hazrat ali quotes about zuhad in urdu

زہد کے متعلق حضرت علیؑ کے اقوال

Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about zuhad in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat ali quotes about zuhad in urdu

جو شخص کسی کو اپنا بھائی بند بنانے سے پہلے اس کا امتحان نہیں کرتا تو وہ شخص دھو کہ کھاتا ہے اور خطا کاروں کی صحبت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
جن لوگوں کی بھائی بندی محض اللہ تعالی کے لئے ہو ان کی محبت اور دوستی اس لئے قائم رہتی ہے کہ اس کا سبب قائم رہتا ہے
جن کی بھائی بندی دنیا کے لئے ہو، اس کے اسباب منقطع ہو جاتے ہیں اس لئے ان کی دوستی بھی بہت جلد زائل ہو جاتی ہے۔
تیرا بھائی اور دوست وہ ہے جو تجھے نیک کام کی ہدایت کرے اور برے کام سے منع کرے اور آخرت کی اصلاح کا معاون و مددگار ہو۔
بے شک لوگوں نے گنا ہوں اور بدکاری کے کاموں پر آپس میں بھائی چارہ ڈال رکھا ہے اور دین کے کاموں میں ایک دوسرے سے جدا اور علیحدہ ہیں۔ جھوٹ بولنے پر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں اور سچ کہنے پر ایک دوسرے کے دشمن ہو جاتے ہیں۔
سب سے برا دغا باز بھائی وہ شخص ہے جو تجھے دنیا کے سمیٹنے کی طرف بلائے اور آخرت سے غافل کرے۔
سب سے برا سا تھی وہ ہے جو جلدی بدل جائے اور سب سے برا ہمجولی وہ ہے جو متلون مزاج ہو اور ادھر ادھر پلٹے کھائے۔
سب سے برا بھائی وہ ہے جو خوش حالی اور نعمت میں تجھ سے ملاپ بڑھائے اور تنگ حالی میں تجھ سے جدا ہو جائے۔
بھائی بندی کو محفوظ رکھ اور عورتوں کے ساتھ بات چیت کم کیا کرو۔
جو فرد مطلبی اور خود غرض ہے وہ نہ بھائی ہے، نہ خویش۔
بے شک حقیقت میں تیرا بھائی وہ شخص ہے جو تیری لغزش اور غلطی کو معاف، تیری حاجت کو پورا اور تیرے عذر کو قبول کرے۔ تیرے عیب ڈھانپ دے اور تیرے خوف کو دور اور تیری امید کو پورا کرے۔
سب سے اچھا بھائی وہ ہے جو اپنے بھائیوں کا تکلیف رسان نہ ہو اور سب سے اچھا حاکم وہ ہے جو اپنے نفس پر حکمران ہے۔
جب آپس میں بھائی بندی مضبوط ہو جائے تو ایک دوسرے کی تعریف آسانی سے ہو جاتی ہے اور جب تو کسی سے بھائی بندی کرے تو اس کے حقوق کو اچھی طرح ادا کر اور عزت و تعظیم سے پیش آ۔
سب سے اچھا بھائی وہ ہے جو مکارم اخلاق اور نیک کاموں میں معاون و مددگار ہو۔ اور سب سے اچھا عمل وہ ہے جس میں فرائض ادا کرنے سے انسان سبکدوش ہو جائے۔
تیرا سب سے اچھا بھائی وہ شخص ہے کہ اگر تجھے کوئی ضرورت پیش آئے تو وہ اسے پورا کرے اور اگر اس کو کوئی حاجت پیش آئے تو وہ تجھے تکلیف نہ دے۔
جب تجھے کوئی قریبی یا دوست اپنا بھائی بنائے تو چاہیے کہ تو اس کا غلام بن جائے اور کچی وفاداری اور حسن صفائی کے ساتھ اس سے پیش آ۔
جو لوگ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے سوا کسی اور غرض سے آپس میں بھائی بندی قائم کرتے ہیں۔ تو یہ بھائی بندی قیامت میں ان کے لئے وبال ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top