سرکشی سے متعلق حضرت علیؑ کے اقوال
Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about disobedience in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat ali quotes about disobedience in urdu
بے شک سب سے زیادہ جلد ملنے والی سزا سرکشی کی سزا ہے اور بلاشبہ سب سے زیادہ برا گناہ اللہ تعالی کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ہے۔
آئندہ (مستقبل میں ) سرکشوں کے کان حکمت اور نصیحت کی بات سننے سے بہرے ہوں گے اور علی العموم اسی قسم کے لوگ نظر آئیں گے۔
جو شخص بغاوت اور سرکشی کی تلوار نکالتا ہے وہ اس کو اپنے ہی سر پر مارتا ہے۔
بغاوت و سرکشی سے بچارہ کہ باغی کواللہ تعالی بہت جلد سزا دیتا ہے اور اس پر طرح طرح کے عذاب نازل ہوتے ہیں۔
عمدہ سواری ایک قسم کا آرام ہے۔ اور اقتدار کی آفت بغاوت اور سرکشی ہے۔
ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی یاد کرنے سے غفلت دور ہو جاتی اور حسن عشرت سے ہمیشہ دوستی قائم رہتی ہے۔
تمام چیزوں سے زیادہ جلد پچھاڑنے والی سرکشی اور سب چیزوں سے بہت برے انجام والی چیز نافرمانی ہے۔
ان لوگوں کی حالت پر بڑا افسوس ہے۔ جو احکم الحاکمین اور دلوں کے پوشیدہ بھیدوں کے جاننے والے اللہ تعالی کے احکام سے سرکشی کریں۔
جو شخص بغاوت اور سرکشی اختیار کرتا ہے، وہ اس کا بدلہ پالیتا ہے اور جو شخص ظلم کی تلوار نکالتا ہے، وہ اس کے ساتھ قتل کیا جاتا ہے۔
سرکشی نعمتوں کے سلب کرنے کے واسطے بہت کافی ہے۔