اقوال زریں- علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبالؒ

اقوال زریں- علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبالؒ

Welcome to this beautiful journey of aqwal e zarin – allama dr. sir muhammad iqbal quotes in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about allama dr. sir muhammad iqbal quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

aqwal e zarin – allama dr. sir muhammad iqbal

قرآن کریم کا صرف مطالعہ ہی نہ کیا کرو، بلکہ اس کو سمجھنے کی کوشش کرو۔
عشق رسول سر دین بھی ہے اور وسیلہ دنیا بھی۔ اس کے بغیر انسان نہ دین کا نہ دنیا کا ۔
علم کی جستجو جس رنگ میں بھی کی جائے ، عبادت ہی کی ایک شکل ہے۔
سفارش خوداری کے قطعی منافی ہے
ایک سوچنے والے زندہ انسان کے خیالات میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔ نہیں بدلتا تو پتھر نہیں بدلتا۔
مقصد واحد کی لگن والا آدمی ہی سیاسی اور معاشرتی انقلابات پیدا کرتا ہے ۔ سلطنتیں قائم کرتا ہے اور دنیا کو آئین عطا کرتا ہے۔
یقین ایک عظیم قوت ہے۔
انسان کی روح کی اصل کیفیت غم بے خوشی ایک عارضی شے ہے ۔
فقر کی پہلی منزل کسب حلال ہے۔
نور ایمان بھی کسب حلال ہی سے پیدا ہوتا ہے۔
اسلام کی نظر فرد کے ذاتی شرف پر ہے، حسب و نسب پر نہیں۔
انسان کو ہمیشہ اس امر کا احساس رہنا چاہیے کہ نیک عمل کبھی ضائع نہیں جاتا ، یہ خیال غلط ہے کہ اس کا اجر صرف آئندہ زندگی میں ملے گا۔
یہ امر بڑی افسوس ناک ہے کہ کسی شخص کا علم و فضل یا احترام ہمیں حق گوئی سے باز رکھے ۔
غلامی بہت بڑی لعنت ہے غلامی زبان سے وہ کچھ کہلوا سکتی ہے جو انسان نہیں کہنا چاہتا ۔
مخالف قوتوں سے ہرگز نہ ڈرو، ان سے جد وجہد جاری رکھو، کیونکہ جد و جہد میں زندگی کا راز مضمر ہے۔
میں اس گھر کو صد ہزار تحسین کے قابل سمجھتا ہوں ۔ جس گھر میں علی الصبح تلاوت قرآن پاک کی آواز آئے ۔
وہ تمام اشیاء جن کی موجودگی ہمیں حواس کے ذریعے ہوتی ہے۔ وہ اپنی ہی کیفیات نفس میں باہر کی کوئی شے نہیں ہوتی ۔
زمانہ کسی کا انتظار نہیں کرتا جو اپنا وقت بے عملی میں کھو دیتے ہیں ، وہ اپنی ذلت و رسوائی کے ساتھ اپنی ہر بات بھی کھو بیٹھتے ہیں ۔
ہر مسلمان کو خواہ وہ کسی طبقہ سے تعلق رکھتا ہو، بیکار نہ رہنا چاہیے۔ اور اپنے دست و بازو کی امداد سے کمانے میں سعی کرنی چاہیے۔
ہر انسان ادنی پیمانے پر خود ایک خالق ہے اور ان تخلیقی قوتوں کو ضائع کرنے کا نام گناہ ہے۔
زندگی موت کی ابتدا ہے ۔ اور موت زندگی کا آغاز
قطرہ دریا میں مل جائے تو قطرہ نہیں رہتا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top