hazrat ali quotes about allah’s pleasure

hazrat ali quotes about allah's pleasure

Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about allah’s pleasure. Throughout this article, you will find many golden Quotes about Hazrat Ali Quotes . These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat ali quotes about allah’s pleasure

بے شک یاد رکھ کہ اللہ تعالی تمام امور کو اپنے ارادے کے مطابق چلاتا ہے وہ کچھ تیری رضا مندی کا تابع نہیں۔
بے شک اللہ تعالیٰ حسن نیت اور اصلاح باطن کے طفیل اپنے بندوں میں سے جسے چاہے جنت میں داخل کرتا ہے۔
جو شخص اللہ تعالی قادر مطلق کی رضا حاصل کرنا چاہتا ہے، اسے لازم ہے کہ وہ ظالم اور جابر کے سامنے حق بات کہنے سے دریغ نہ کرے۔
اپنے پیٹ اور شرم گاہ کو حرام سے بچائے رکھ اس سے اللہ تعالیٰ تیرے ساتھ خوش معاملگی کا معاملہ فرمائے گا۔
ہر ایک نیک کام جس میں اللہ تعالیٰ کی رضا مندی مقصود نہ ہو ریا کاری اور اس کا ثمرہ عذاب میں گرفتاری ہے۔
اگر کسی کی ملاقات اور زیارت کرو تو اللہ کی خوشنودی کے لئے کرو۔
اگر تم کسی کی مجلس میں بیٹھو تو اس کی رضا مندی کے لیے اور اگر کسی کو کچھ عطا کرو تو اس کی رضا جوئی کی خاطر، اور اگر کسی سے کوئی چیز روک رکھو تو اس کی خوشی کے لیے، الغرض جو کچھ کرو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کرو۔
اللہ تعالیٰ کی رضا تلاش کر اور اس کے غضب اور نا خوشی سے بچارہ بلکہ اس کا خیال دل سے نکال دے اور جب مل جائے تو اس کو پاس رکھنے کا کچھ زیادہ اہتمام نہ کر۔
خوشی ہے اس کے لئے جس کا علم عمل ، دوستی، دشمنی، لین، دین، کلام اور خاموشی بھی خالص اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے ہو۔
تنگی اور خوش حالی میں رضا بقضا کو ضروری سمجھ۔ تمام مومنوں میں سب سے بہتر ایمان والا وہ ہے جس کا لین دین، غصہ، سب کچھ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا مندی کے لئے ہو۔
اللہ تعالی کی رضا مندی اس کی اطاعت سے وابستہ اور اس کی فرمانبرداری پر موقوف ہے۔
مومن کی غیرت صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے ہوتی ہے۔
ایمان کا ثمرہ یہ ہے کہ آدمی کسی سے دوستی رکھے تو اللہ تعالیٰ کے لئے کسی سے دشمنی رکھے تو اسی کی خاطر اور اسی کی خاطر میل جول رکھے غرض سب کچھ اس کی خوشنودی کے لئے ہو۔
ایسے کاموں سے باز رہ جو تیرے رب کو نا خوش اور لوگوں کو متنفر کریں کیونکہ جو شخص اپنے رب کو نا خوش کرتا ہے، وہ گویا اپنے ہاتھوں اپنی موت اختیار کرتا اور جو لوگوں کو متنفر کرتا ہے، وہ شرافت سے بیزار ہو جاتا ہے۔
سب سے زیادہ غنی وہ شخص ہے جو اللہ تعالی کی تقسیم پر راضی ہے۔
اللہ تعالیٰ کی رضا مندی تلاش کر اس کے غضب اور نا خوشی سے بچارہ اور اس کے خوف سے اپنے دل کو پال۔
جس شخص کی حالت اللہ تعالیٰ کے ارشاد اور اس کی مرضی کے چلنے سے درست نہیں ہوتی تو وہ اپنی مرضی اور اختیار سے اسے کبھی درست نہیں کرتا۔
اس شخص سے کون زیادہ نقصان میں ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا و محبت بیچ کر دوسروں کی رضا مندی و محبت حاصل کرتا ہے
اس شخص سے کون زیادہ نا کام ہو سکتا ہے جو یقین کو چھوڑ کر شک وحیرت میں پڑتا ہے۔
اے اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رضا مندی کی نعمت عنایت فرما اور ہمیں غیروں کی طرف ہاتھ بڑھانے سے مستغنی بنا۔
وہ سبب جس کے ذریعہ کوئی عاجز اپنا مطلوب حاصل کرتا ہے اگر تائید الہی مدد نہ کرے تو اس میں وہ نا کام رہتے ہیں۔
جو شخص اپنے رب تعالیٰ کی رضا مندی کا خواستگار ہوتا ہے اور لوگوں کی خوشی اور نا خوشی کی پرواہ نہیں کرتا اللہ تعالی اس کی خدمت کرنے والوں کو اس کا ثناخواں بنا دیتا ہے
جو شخص لوگوں کو خوش رکھتا اور اللہ تعالی کو ناخوش رکھتا ہے اللہ تعالی اس کے ثنا خوانوں کو اس کے خدمت کرنے والے اور دشمن جان بنا دیتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top