hazrat ali quotes about come back to allah in urdu

hazrat ali quotes about come back to allah in urdu

رجوع الی اللہ پر حضرت علیؑ کے اقوال

Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about come back to allah in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat ali quotes about come back to allah in urdu

تیرا حق کی طرف رجوع کرنا گو اس میں تجھے تکلیف پیش آئے اس راحت سے بہتر ہے۔ جو باطل کا ساتھ دینے سے ہاتھ آئے۔
تمام آفات سے بھاگ کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں آکر پناہ لے لو اور اس کے دربار سے بھاگ کر کہیں نہ جاؤ ۔ کیونکہ جہاں کہیں جاؤ گے، وہ تمہیں پکڑلے گا اور تم کبھی اس کے ہاتھ سے چھوٹ نہیں سکتے۔
ہماری جماعت ایک متوسط جماعت ہے کہ آئندہ آنے والے اس کی پیروی کریں گے اور حد سے بڑھنے والے بھی آخر کار اس کے اتباع کی طرف رجوع لائیں گے۔
جو اللہ تعالی سے مدد چاہتا ہے۔ اسے نہایت قوی اور مضبوط مدد پہنچتی ہے۔
مطلوب فوت ہونے سے حسرت پیش آتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونے سے اس کی مغفرت دستگیری فرماتی ہے۔
جو شخص اللہ تعالیٰ کو اپنی امیدوں کی جائے پناہ ٹھہراتا ہے۔ اللہ تعالی اس کے دین اور دنیا کے سب کام پورے فرما دیتا ہے۔
جو شخص چھوٹی عمر میں بارگاہ میں آنے کی اجازت چاہتا ہے، اللہ تعالی اسے اجازت دے دیتا ہے اور جو شخص اس کے دروازے کو کھٹکھٹاتا ہے۔ وہ اس کے لئے اپنا دروازہ کھول دیتا ہے۔
جو شخص مخلوق سے دور نہ ہو وہ اللہ تعالی کے ساتھ کیسے مانوس ہو سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top