hazrat ali quotes about disaster (aafat)

hazrat ali quotes about disaster (aafat)

Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about disaster (aafat). Throughout this article, you will find many golden Quotes about Hazrat Ali Quotes . These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat ali quotes about disaster (aafat)

ناکارگی آفت ہے، صبر بہادری ہے، زہد خزانہ ہے، اور خوف خدا ڈھال ہے۔
خود بینی ایک بہت بڑی غلطی اور عقل پر آفت ہے۔
شرافت کی آفت بڑائی اور تکبر ہے، دین کی آفت بدظنی اور نفس کی آفت دنیا کی محبت ہے۔ کامیابی کی آفت کا ہلی اور سستی ، عقل کی آفت تکبر و خود بینی اور بھلائی کی آفت ساتھی کی برائی ہے۔
خواہش پرستی عقلوں کی آفت اور خود بینی سخت غلطی ہے۔
کلام کی آفت طوالت اور درازی اور کام کی آفت فراغت و بیکاری ہے۔
رات دن کی بازگشت میں انسان کے لئے طرح طرح کی آفات پوشیدہ ہیں اور ان میں تفرقے اور جدائی کے اسباب پوشیدہ ومخفی ہیں۔
بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ہمیشہ ایک چیز سے بچاؤ کرتے رہتے ہیں۔ مگر ( تقدیر الہی سے ) وہی چیز ان کی جان کے لئے آفت ہو جاتی ہے۔
کلام کرنے پر کئی آفات پیش آتی ہیں ۔ متکلم کو ہر ایک وقت اور موقع کا پاس ضروری ہے۔
ہر ایک چیز کے لئے کوئی نہ کوئی آفت ہے اور نیکی کی آفت بروں کا ساتھ اور ان کی رفاقت ہے۔
بزدلی ایک آفت ہے اور پست ہمتی کم عقلی ہے۔
ریاست کی آفت فخر اور بڑائی و سخاوت کی آفت تنگ دستی اور ناداری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top