رائے کے متعلق حضرت علیؑ کے اقوال
Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about opinion in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat ali quotes about opinion in urdu
جو شخص رائے اور تدبیر سے کام کرتا ہے، وہ بے شمار فوائد حاصل کرتا ہے۔
جو شخص صرف اپنی رائے کو پسند کرتا ہے، وہ سخت گمراہی اور حیرانی میں گرفتار ہوتا ہے۔
جو شخص صرف اپنی رائے سے کام کرتا ہے وہ غلطی کھاتا ہے
جو اپنی رائے کے ساتھ دوسروں کی رائے نہیں ملاتا اس کا پاؤں پھسل جاتا ہے۔
جو شخص خود کوئی رائے نہ رکھتا ہو یا دوسرے سے رائے نہ لیتا ہو، وہ خرابی میں پڑتا ہے۔
جس شخص کی فکر اور رائے کمزور ہوتی ہے وہ اکثر دھو کہ کھا جاتا ہے۔
جو خود رائی سے کام لیتا ہے، وہ بے تحاشا خطا اور غلطی میں پڑتا ہے۔
خود رائی تیرے پاؤں کو پھسلاتی اور تجھے مصیبت کے گڑھے میں ڈالتی ہے۔
دوسروں کی رائے سے مدد لینا اپنی امداد کی عمدہ صورت ہے اور اپنے دوستوں سے مشورہ کرنا اپنی اعانت کی عمدہ دلیل ہے۔
ہر ایک آدمی کی رائے اس کے تجربے کے مطابق ہوا کرتی ہے اور ہر ایک شخص کو روزی اس کی نیت کے مطابق ملا کرتی ہے۔
بوڑھے کی مخلص رائے جوان کی قوت اور زور سے زیادہ اچھی ہے۔
رائے میں غلطی ہونے سے سلطنت برباد ہو جاتی اور آدمی کی جان پر آفت آجاتی ہے
سب سے اچھی رائے یہ ہے کہ آدمی نیک اور برگزیدہ لوگوں کی دوستی اور محبت اختیار کرے
سب سے اچھی نیکی وہ ہے جو بھلے اور نیکو کار لوگوں کے حق میں ہو
سب سے اچھی رائے وہ ہے جو نفسانی خواہش سے دور اور راست روی کے نزدیک ہو۔
رائے میں دوسروں کو اپنے ساتھ شریک کر لینا صواب کو پہنچاتا ہے۔
اپنے بھائیوں سے بگاڑ کرنا ضعف رائے کی دلیل ہے۔
رائے کے مطابق ارادے کی پختگی ۔ ہمت کے انداز پر حمیت، اور حمیت کی مقدار پر غیرت ہوا کرتی ہے۔
بے شک تیری رائے تمام امور کا احاطہ نہیں کر سکتی ۔ پس جو کام سب سے ضروری ہو پہلے اس کی تدبیر کر۔
رائے کی غلطی سے تمام کام بگڑ جاتے ہیں۔
جو شخص پیٹ بھر کر کھایا کرے اس کی فکر اور رائے کس طرح صحیح و صاف ہو سکتی ہے
کبھی رائیں دور جا پہنچتی اور کبھی دشمن دھوکے میں آجاتے ہیں۔
اپنی رائے میں کسی بزدل کو شامل نہ کر ورنہ تجھے کمزور کر دے گا اور پھر تم کچھ نہ کر سکو گے اور چھوٹے چھوٹے کام تجھے بڑے معلوم ہوں گے۔
ناحق جھگڑنے والے کی رائے صحیح اور برحق نہیں۔
جس شخص کی رائے کمزور ہوتی ہے، اس کے دشمن زیادہ ہو جاتے ہیں۔
جو اپنی رائے پر خوش ہوتا ہے ہر ایک کام میں اسے عاجزی گھیر لیتی ہے۔
آپس میں اس طرح را ئیں ملاؤ کہ جس طرح پانی اور دودھ مشک میں ڈال کر ملائے جاتے ہیں اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ایک صحیح اور درست رائے پیدا ہو جائے گی۔