Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about purity in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat ali quotes about purity in urdu
قناعت بہت اچھی پاک دامنی اور کرم حسن خلق ہے۔
پاک دامنی نفس کو گناہوں سے محفوظ اور رذیل باتوں سے پاک وصاف رکھتی ہے۔
گناہوں سے بچنا پہلی مردانگی اور پاک دامنی جواں مردی کی جڑ ہے۔
قوت لایموت پر کفایت کرنے اور راضی رہنے سے پاک دامنی حاصل ہوتی ہے۔
عورت کی پاک دامنی اس کے شوہر کی خوشی کا موجب اور اس کے حسن کے باقی رہنے کا باعث ہے۔
لوگوں کی عجیب حالت ہے کہ بدکاری کو اعلیٰ نسب کا نشان سمجھتے اور پاک دامنی کو تعجب کی بات خیال کرتے ہیں، گویا اسلام کے لباس کو الٹا پہن لیا ہے۔
تمام لوگوں میں سب سے زیادہ پاک اصل وہ شخص ہے جس کا اسلام سب سے اچھا ہے۔
پاک دامنی کا ثمرہ صیانت، دین کا ثمرہ امانت اور غور و فکر کا ثمرہ عافیت و سلامتی ہے۔