رغبت کے متعلق حضرت علیؑ کے اقوال
Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about ragbat in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat ali quotes about ragbat in urdu
جو شخص اپنے جی میں طرح طرح کے کھانوں کی رغبت کا پودا لگاتا ہے وہ طرح طرح کی بیماریوں کے پھل اٹھاتا ہے۔
جو شخص دنیا کی رغبت چھوڑ دیتا ہے، وہ اپنے دین کو محفوظ کر لیتا ہے۔
جو شخص دنیا کی رغبت چھوڑ دیتا ہے گویا وہ اپنے پروردگار کو راضی کر لیتا ہے۔
دنیا میں رغبت کرنا اللہ تعالی کی نا خوشی حاصل کرنا ہے۔
اللہ تعالی کے بندوں کو اس کے احکام کی پابندی کی رغبت دلانے میں اپنے حقوق ادا کرنا ان کے ساتھ پوری شفقت اور مہربانی فرمانا ہے۔
نیکی کی توفیق اور ہر ایک ایسے کام کے چھوڑنے لگارہ میں جو تجھے کسی شبہ میں لائے یا کسی گمراہی میں پھنسائے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں فریاد کرنے اور اس کی طرف رغبت کرنے کو لازم پکڑ۔
جو شخص دنیا کی رغبت چھوڑ دیتا ہے۔ اس پر سب مصائب آسان ہو جاتے ہیں۔
جنت کا مول دنیا سے بے رغبت ہونا ہے۔
جو شخص دنیا کی رغبت چھوڑ دیتا ہے۔ تو اس کی آنکھیں جنت الماوی ملنے پر ٹھنڈی ہوں گی۔
اگر تمہیں زندہ رہنے کی خواہش ہے تو عالم فنا کی رغبت چھوڑ دو۔
اگر نعمت کے طلبگار ہو تو اپنے نفسوں کو دنیا کے جھگڑوں سے آزاد کر لو اپنے دلوں سے دنیا کی محبت نکال دو۔
اے بھائی اگر تو اپنی حالت کو سمجھتا اور اپنے نفس کو اچھی طرح پہچانتا ہے تو دنیا سے رخ پھیر لے اور اس کی رغبت چھوڑ دے۔ کیونکہ یہ بدبختوں کا گھر ہے اور سعادت مندوں کے رہنے کی جگہ نہیں
دنیا سے بے رغبت ہو جا اللہ تعالیٰ اس کی برائیاں تجھ پر ظاہر کر دے گا۔ اور غفلت کا رویہ نہ کر کہ تیرے حساب سے احکم الحاکمین غافل نہیں ہے۔
جو چیزیں فنا ہونے والی ہیں، ان کی رغبت نہ رکھ۔ اور دنیا سے اپنی آخرت کے لئے کچھ سامان تیار کرلے۔
اگر تمہیں زندہ رہنے کی خواہش ہے تو عالم فنا کی رغبت چھوڑ دو۔
اگر نعمت کے طلب گار ہو تو اپنے نفسوں کو دنیا کے جھگڑوں سے آزاد کر لو
اگر کامیابی اور آخرت کی عزت کی رغبت ہے تو اس دنیا سے آخرت کے لئے تو شہ تیار کر لو
اگر تمہیں اللہ تعالی سے محبت ہے تو اپنے دلوں سے دنیا کی محبت نکال دو۔
جو چیزیں زائل اور ختم ہو جانے والی ہیں ان کی رغبت چھوڑ دے کیونکہ وہ چیزیں ایسی بے خود ہیں کہ وہ تیرے لئے باقی رہیں گی نہ تو ان کیلئے باقی رہے گا۔
بے شک اگر تم دنیا کی رغبت چھوڑ دو گے تو دنیا کی خرابی سے بچو گے اور دار بقا (آخرت) میں کامیابی حاصل ہوگی۔
بلا شبہ اگر تم اللہ تعالی کی طرف رغبت کرو گے تو غنیمت اور نجات ملے گی اور اگر دنیا کی خواہش کرو گے تو خسارہ اور ہلاکت پیش آئے گی۔