Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about religion (deen) in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat ali quotes about religion (deen) in urdu
بے شک دین ایک درخت کی مثل ہے اس کی جڑ یہ ہے کہ اللہ تعالی پر یقین رکھیں اور اس درخت کا پھل یہ ہے کہ لوگوں کی دوستی یا دشمنی اللہ تعالیٰ کے لئے ہو۔
بے شک اللہ تعالی دین ان ہی لوگوں کو عطا فرماتا ہے جو اس کے خاص پیارے اور برگزیدہ ہیں۔
جو ہماری کشتی ( اقتدائے صحابہ ) کے سوا کسی اور کشتی پر سوار ہوگا، وہ ڈوب مرے گا۔
جس شخص کا دین و ایمان ٹھیک نہیں ہوتا ، اس میں مروت نہیں ہوتی اور جس میں مروت نہیں ہوتی اس میں ہمت نہیں ہوتی۔
جو شخص امانت داری پر کار بند نہیں ہوتا وہ دین داری میں کامل نہیں ہوتا ۔
جس شخص کو دین کی نعمت مل جاتی ہے، اسے دنیا اور آخرت کی بھلائی نصیب ہوتی جاتی ہے۔
خسارہ میں رہنے والا وہ ہے جس کا دین خراب ہو۔
دین اسلام نہایت سیدھی راہ ہے اور ایمان کے راستے نہایت کھلے اور صاف ہیں۔
دین ایک پیڑ ہے جس کا میوہ تسلیم ورضا ہے۔
دین میں بیدار مغزی جسے نصیب ہو وہ سعید ہے۔
دین سراپا نور ہے اور یقین سرا سر خوشی ہے۔
دین کی پابندی حرام کاموں سے روکتی ہے اور جواں مردی نیک خصائل پر ابھارتی ہے۔
دین کی جڑا جائے امانت اور وفائے عہد ہے۔
دین کی پابندی آدمی کو دوزخ سے بچاتی اور دنیا کی حرص آفات لاتی ہے۔
دین کی غایت لوگوں کو نیک کام جتلانا، برے کاموں سے منع کرنا اور اللہ تعالی کی حدود کو نگاہ میں رکھنا ہے۔
یہ بات یاد رکھ کہ دین کا آغاز اللہ تعالی کے حکموں کے سامنے اپنی گردن رکھنا ہے اور اس کا آخری درجہ اخلاص ہے۔
دین و ادب عقل کا نتیجہ اور حرص و بخل جہالت کا ثمرہ ہیں۔
دین کی چار دیواری تیری دولت کا قلعہ اور شکر تیری نعمت کا بچاؤ ہے۔ پس جس دولت کا محافظ دین ہو وہ کبھی مغلوب نہیں ہوتا اور جس نعمت کا بچاؤ شکر ہو وہ کبھی مسلوب نہیں ہوتا۔
دین خزانہ ہے اور علم اس کا راستہ ہے۔
لوگوں کے ساتھ برائی کرنے سے دوررہ کہ دشمن کا نقصان تو بعد میں ہوتا ہے اور اس کا وبال پہلے جان پر پڑتا ہے۔ اور دوسرے کا نقصان ہونے سے پہلے اپنا دین برباد ہو جاتا ہے۔
جو شخص دین کھو بیٹھے وہ فکر اور گمراہی میں گھومتا رہتا ہے۔
دین اسلام کے راستے نہایت روشن اور اس کی سڑکیں بالکل صاف اور اس کے تمام اطراف میں روشنی پھیلی ہوئی اور اس کا مرتبہ نہایت اعلیٰ و بلند ہے۔
جو اپنے دین کی عزت کرتا ہے وہ دنیا کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
جو شخص کسی مومن کے خلاف کسی غیر مذہب کی اعانت کرتا ہے تو وہ اسلام سے بیزار ہو جاتا ہے۔
دین نہایت مضبوط ستون اور پرہیز گاری بہت بڑا تو شہ ہے۔
دین بغیر عقل ٹھیک نہیں ہوتا اور رعیت بغیر عدل درست نہیں ہوتی۔
دین کی درستی دنیا کے نقصان کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔
جس شخص کا دین قوی اور مضبوط ہوتا ہے وہ جزائے اعمال کا یقین رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر راضی رہتا ہے۔
اسلام کا ظاہر روشن اور اس کا باطن نہایت خوش کن ہے۔
تلوار کاٹنے والی اور دین ایک نہایت عجیب چیز ہے۔ دین اچھی باتوں کا حکم اور تلوار برے کاموں سے روکتی ہے۔
خبردار دین کے احکام باہم متحد اور موافق اور اس کے راستے نہایت سیدھے ہیں۔ پس جو شخص احکام شرع کا پابند ہوا۔ وہ مقربین بارگاہ رب العزت میں جا ملا اور اس نے غنیمت حاصل کر لی اور جس نے ان پر چلنے سے پس و پیش کی وہ گمراہ اور نادم ہوا۔
بے شک مجھے اپنے رب تعالی کی طرف سے یقین حاصل ہے اور اپنے دین کی نسبت کسی قسم کا کوئی شک و شبہ نہیں۔
بے شک میں اللہ تعالیٰ کے دین کی دلیلیں قائم کرنے پر بحث کرتا اور اس کے دین کی نصرت واعانت کے لیے لڑتا اور جھگڑتا ہوں۔
دین کی غایت رضا بقضاء، دنیا کی غایت زوال وفنا اور آخرت کی غایت دوام اور بقا ہے۔
دین کی غایت ایمان اور ایمان کی غایت قوت ایقان ہے۔
جو شخص دین کے معاملات میں سستی کرتا ہے۔ وہ ذلت اٹھاتا ہے۔
جو شخص دین کو اچھی طرح سمجھتا ہے۔ اور نظر غور سے اسے دیکھتا ہے تو قیامت کے دن وہ بہت بڑا مرتبہ پائے گا۔
جس شخص کا دین ٹھیک نہ ہو۔ اس کی حالت کیوں کر ٹھیک ادرست ہو سکتی ہے۔
دین کو دنیا کا مہر نہ بنا کیونکہ جو شخص دین کو دنیا کا مہر بناتا ہے تو یہ تکلیف، محنت اور وہال کو اس کے پاس بھیج دیتی ہے۔
جو شخص شریعت کی سیدھی راہ پر قائم رہتا ہے وہ ضرور سلامت رہتا ہے۔
جو اللہ تعالیٰ کے دین کی رسی کو مضبوط پکڑ لیتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کو سب آفتوں سے نجات بخشتا ہے۔
دین کی حفاظت کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے دین کو قائم کیا۔ اس کی نصرت واعانت میں حصہ لیا اس کو سب طرفوں سے محفوظ رکھا اور حفاظت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے بندوں کو سکھایا اور اس کی پوری طرح نگہبانی کی۔
دین تمام مطلوب چیزوں پر بزرگی رکھتا ہے۔