hazrat ali quotes about shak in urdu

hazrat ali quotes about shak in urdu

شک سے متعلق حضرت علیؑ کے اقوال

Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about shak in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat ali quotes about shak in urdu

شک جہالت کا ثمرہ اور ایمان کو برباد کرنے والا ہے۔
شکی طبع انسان کو کبھی یقین نہیں ہوتا اور بدکار سے کبھی پرہیز گاری نہیں ہوسکتی۔
عقیدہ میں شک رکھنا شرک کے برابر ہے۔
مشکوک چیزوں سے بچنا دیانت ہے۔
شک میں پڑے رہنے والا ہمیشہ بیمار اور لالچی ہمیشہ خوار رہتا ہے۔
قیامت کا معاملہ نزدیک ہے جب کہ منافق کو اس میں شک رہتا ہے۔
شک دل کے نور کو مٹا دیتا ہے اور اطاعت اللہ تبارک و تعالیٰ کے غضب کی آگ کو بجھا دیتی ہے۔
شک یقین کو بگاڑتا اور دین کو برباد کر دیتا ہے۔
شبہات میں پڑنے اور شہوات کی حرص سے دور رہ کیونکہ یہ حرام میں واقع ہونے اور بہت سے گناہوں کے ارتکاب کی طرف کھینچتے ہیں۔
شک سے پر ہیز رکھ کہ یہ دین کو بگاڑتا اور یقین کو باطل اور ضائع کر دیتا ہے۔
تھوڑا سا شک بھی یقین بگاڑ دیتا اور تھوڑی سی دنیا بھی دین کو خراب کر دیتی ہے۔
کوئی مخلص شبہ میں نہیں پڑتا اور کوئی صادق یقین شک نہیں کرتا۔
اپنے ایمان کو شک سے محفوظ رکھ ۔ کیونکہ شک ایمان کو اس طرح بگاڑتا ہے جیسے نمک شہد کو خراب کر ڈالتا ہے۔
جو شخص شک سے اجتناب کرتا ہے، اس کے محسن اس کے ساتھ ہمیشہ نیک سلوک کرتے ہیں۔
جس چیز میں شک ہو اسے چھوڑ دے اور اس چیز کو اختیار کر جس میں شک نہ ہو۔
شکی آدمی کسی بات کو صحیح نہیں پاتا۔
حریص کو کبھی راحت و آرام نہیں آتا۔
مجھے اس شخص کی حالت پر تعجب ہے جو اللہ کی مخلوق کو دیکھتا ہے اور پھر اس کی قدرت میں شک کرتا ہے۔
مجھے اس شخص کی حالت پر تعجب ہے جو عالم دنیا کو دیکھتا اور پھر عالم آخرت میں شک کرتا ہے۔
یقین کی رفاقت اور شک کے اجتناب کو لازم پکڑ کیونکہ آدمی کے دین کو کوئی چیز ایسا بر باد نہیں کرتی جیسا شک اسے تباہ اور برباد کرتا ہے جب کہ یقین پر غالب آجائے۔
ہر ایک انسان کا کوئی نہ کوئی مطلب ضرور ہوتا ہے۔ پس تمہیں چاہیے کہ شبہات اور تہمت کے مواقع سے دور اور برکنار رہو۔
خود بینی سخت غلطی ہے، شک دین کا بگاڑ ہے۔
سب سے برا کام وہ ہے جس میں زیادہ شک و شبہ ہو۔
حیرت کا سبب شک اور ہلاکت کا سبب شرک ہے۔
شک بدگمانی کا موجب ہوتا ہے اور صبر ناداری کی ڈھال اور غرور حماقت کی چوٹی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top