hazrat ali quotes about silence in urdu

hazrat ali quotes about silence in urdu

Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about silence in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat ali quotes about silence in urdu

جو شخص عقل رکھتا ہے، وہ اکثر خاموش رہتا ہے۔
خاموشی فکر کی کھیتی اور دل میں کھوٹ رکھنا برائی کا بیج ہے۔
خاموشی عزت کا باعث بنتی ہے اور بے ہودہ گوئی موجب ذلت بنتی ہے۔
زبان بند رکھنا بے ہودہ بکواس سے اچھا اور فضول گوئی دل میں کینہ رکھنے سے بہتر ہے۔
خاموشی سے آدمی با وقار رہتا ہے اور علم سے عزت حاصل کرتا ہے۔
باوجود یکہ تجھے بات کرنے کی قدرت ہو اور تو اس سے عاجز نہ ہو خاموشی اختیار کر۔ خاموشی عالم کے لئے زینت کا باعث ہے اور جاہل کے عیبوں کے واسطے پردہ ہے۔
تیرا اس قدر خاموش رہنا کہ لوگ اپنی خواہش سے تجھے بلائیں تیرے اس بیان سے کئی درجہ اچھا ہے جس سے دق ہو کر تجھے چپ کرائیں۔
اگر کلام میں فصاحت و بلاغت کی خوبی ہے تو خاموشی میں یہ فضیلت ہے کہ اس کی بدولت آدمی لغزش سے محفوظ رہتا ہے۔
خاموشی کو لازم پکڑ کہ نجات اور سلامتی کے ساتھ رہے اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر راضی رہ۔ وہ تجھ سے راضی ہو گا۔ اور بندہ نوازی فرمائے گا۔
سلامتی کا سبب خاموشی اور سکوت ہے۔
اخلاص کا سبب قوت یقین اور پر ہیز گاری کا سبب قوت نفس اور پختگی دین ہے۔
جو شخص شر کو برا سمجھتا ہے۔ وہ اس سے بچارہتا ہے
جو شخص لوگوں پر رحم کرتا ہے اور خاموش رہتا ہے۔ وہ سلامتی کی نعمت پاتا ہے۔
جو شخص خاموش رہ کر سلامت رہے وہ اس شخص کے برابر ہے جو کلام کرنے سے فائدہ اٹھائے۔
خاموشی علم کی زینت اور بردباری کی علامت ہے
ایثار کرم کا اعلیٰ درجہ اور نہایت اچھی خصلت ہے۔
جو شخص خاموش رہا وہ سلامت رہے گا وہ اس شخص کے برابر ہے جو کلام کرنے سے فائدہ اٹھائے۔
خاموشی سے عزت حاصل ہوتی اور عذر پیش کرنے کی تکلیف لاحق نہیں ہوتی۔
وہ خاموشی جس سے عزت کی خلعت ملے اس بات سے اچھی ہے جس سے ندامت کا ہار گلے پڑے۔
وہ خاموشی جس کا انجام قابل مدح و تحسین ہو اس کلام سے اچھی ہے جس کا انجام لائق ندمت و نفرین ہو۔
وہ خاموشی جس کے بعد سلامتی حاصل ہو اس کلام سے اچھی ہے جس کے پیچھے ملامت لاحق ہو۔
خاموشی اختیار کر کہ اس کا ادنی نفع سلامتی ہے
بے ہودہ گوئی سے پر ہیز کر کہ اس کی چھوٹی برائی ملامت ہے۔
جب تو کلام پر غالب آجائے تو کچھ مضائقہ نہیں۔ مگر سکوت پر غالب آنے سے پر ہیز رکھ۔
جو شخص خاموشی اختیار کرتا ہے۔ وہ ملامت سے محفوظ رہتا ہے۔
غضب کا خاموشی سے، شہرت کا عقل سے علاج کرو۔
بہت سے سکوت کلام سے زیادہ موثر۔ بہت سے کلام تیز سے تیز اور بہت کی لذتیں ایسی ہیں جن میں موت کا سامنا ہوتا ہے۔
خاموشی کو لازم پکڑ اس سے سلامتی ساتھ کرتی اور ندامت پاس نہیں بھٹکتی۔
خاموشی تمام برائیوں اور خامیوں کو چھپا دیتی ہے۔
جو شخص خاموشی کو شعار پکڑتا ہے اس سے کوئی شخص نا خوش نہیں ہوتا اور جو شخص فرصت کے وقت کام نہیں کرتا وہ کامیابی حاصل کرنے میں عاجز رہتا ہے۔
مطلوب کے فوت ہونے کے برابر کوئی حسرت نہیں اور خاموشی کے برابر کوئی عزت اور کام نہیں۔
بیوقوف کی یہی سزا ہے کہ اس سے الجھنے کی بجائے خاموشی اختیار کی جائے۔
ہمیشہ خاموشی اختیار کر کہ تیرے فکر میں نور پیدا ہو۔
تمام عمر خاموشی اختیار کر کہ تمہاری حالت کو عروج حاصل ہو۔
وہ خاموشی جس سے وقار حاصل ہو۔ اس گفتگو سے اچھی ہے جس سے عار لاحق ہو جائے
خاموشی کا نام اس نص پر ججتا ہے جو اپنے مطلب کی بات اچھی طرح کہنے پر قادر ہو اور پھر خاموش رہے اور جو شخص اپنا مطلب ہی بیان نہ کر سکے وہ عاجز اور کند زبان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top