hazrat ali quotes about tauba in urdu

hazrat ali quotes about tauba in urdu

Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about tauba in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about Hazrat Ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat ali quotes about tauba in urdu

جو شخص اپنی غلطیوں کا تدارک کرتا ہے، وہ اپنے آپ کو سنوار لیتا ہے۔
جو شخص توبہ کی طرف متوجہ نہیں ہوتا ہے اس کے گناہ بہت بڑھ جاتے ہیں۔
جس شخص کو اللہ تبارک و تعالیٰ توبہ کی توفیق دے دیتا ہے وہ اس کی قبولیت سے محروم نہیں رہتا
جو شخص خالصتا اللہ تعالیٰ کے لئے نیک کام کرتا ہے وہ اپنے مقصود کو ضرور پہنچ جاتا ہے۔
استغفار گناہوں کو مٹادیتی ہے اور گناہ پر اڑے رہنا بدکاروں کی خصلت ہے۔
توبہ دلوں کو پاک کرتی اور گناہوں کو دھو ڈالتی ہے۔
استغفار گناہوں کی دوا ہے اور تواضع شرافت کی زکوۃ ہے۔
اپنے قصور کا اقرار کرنا مجرم کے لئے بہت اچھا سفارشی ہے۔
گناہ کا اقرار کرنے والا گویا تائب اور جس کمزور کا حق دبایا جائے وہ گویا غالب ہے۔
توبہ سے اللہ تعالیٰ کی رحمت نازل ہوتی ہے اور گناہ پر جمے رہنے سے عذاب نازل ہوتا ہے۔
سچے دل سے تو بہ کرنے سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور نیک نیتی سے ثواب ملتا ہے۔
توبہ یہ ہے کہ انسان گناہ سے دل میں نادم ہو، زبان سے استغفار کرے اور آئندہ اسے ترک کر دے اور دل میں یہ ارادہ رکھے کہ پھر اس فعل کو نہیں کروں گا۔
استغفار کے ساتھ توبہ گنا ہوں اور ان پر اصرار کرنے کو مٹادیتی ہے۔
گناہوں سے استغفار کر کہ روزی میں وسعت ہو
درگزر کی عادت بنا کہ اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے نصرت اور تائید ہو
نیک عمل کر کہ آخرت کے لئے ذخیرہ تیار ہو
وعظ و نصیحت سن کر عبرت حاصل کر کہ گناہوں سے باز آجائے تفکر کر کہ قلب میں نور بصیرت پیدا ہو
بردباری کی عادت اپنا کہ سب لوگ تیری تعظیم کریں،
تقدیر پر راضی رہ کہ طبیعت کو آرام ملے
عبادت میں اخلاص پیدا کر کہ قرب الہی حاصل ہو۔
نہیں نازل ہوئی کوئی بلا مگر بسبب گناہ کے اور نہیں دور ہوئی کوئی بلا بسبب توبہ کے۔
اس بات سے پر ہیز کر کہ نافرمانی میں تو دیر نہ کرے اور توبہ کرنے میں آجکل کرتا رہے۔ اگر ایسا ہوا تو تجھے بہت بڑے عذاب ہوں گے۔
توبہ دلوں کو پاک کرتی اور گناہوں کو دھو ڈالتی ہے۔
خبردار اللہ کے بندو ! جب تک گلا گھٹنے میں مہلت ہے روح قید نہیں کی جاتی عقل سلامت، بدن میں آرام، حواس درست ارادہ موجود، توبہ کرنے کی فرصت ، گناہ کے فتح ہونے کا وقت باقی ، قوت کی تنگی ، حواس کی بیکاری اور دم نکلنے کی کلفت سے پہلے غائب منتظر کے آنے اور اللہ تعالی با قدرت کے حکم فنا جاری ہونے تک توبہ کرلے۔
گناہ گار کا سفارشی اس کا اقرار کرنا اور اس کی توبہ ہے۔
کیا کوئی ایسا مرد نہیں ہے جو اپنی موت کے حاضر ہونے سے پہلے اپنے گناہوں سے تائب ہو جائے۔
حسن تو بے گناہوں کو محو کرتا اور حسن استغفار برائیوں کو مٹا دیتی ہے۔
استغفار سے بڑھ کر کوئی سفارش کامیاب نہیں اور گناہوں پر اصرار کرنے سے بڑھ کر کوئی گناہ زیادہ بڑا سنگین نہیں۔
مجھے اس شخص کی حالت پر تعجب ہے جو اللہ تعالی کی رحمت سے ناامید ہوتا ہے حالانکہ اس کے پاس نجات کا ذریعہ استغفار موجود ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top