Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about the end ( anjaam). Throughout this article, you will find many golden Quotes about Hazrat Ali Quotes . These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat ali quotes about the end ( anjaam)
دو چیزیں ایسی ہیں کہ جن کا انجام بخیر نہیں ہوتا۔ ا ظلم ۲- شر
بے شک اپنی تجارت میں سب سے زیادہ خسارہ اٹھانے والا وہ شخص ہے جس نے اپنے بدن کو دنیا کی آرزوؤں کی تلاش میں گھائل کیا اس کے ارادے کے مطابق تقدیر نہ ہوئی وہ دنیا کے سب خسارے اپنے ساتھ لے کر رخصت ہوا۔
جو شخص کسی بری جگہ پر جاتا ہے، وہ برائی کے ساتھ مہم ہو جاتا ہے (اسے برا ہونے کی تہمت ملتی ہے۔)
جو شخص کوئی کام کرنے سے پہلے انجام کار کو سوچ لیتا ہے، اس کو اس کام کے تمام پہلو اور نشیب و فراز معلوم ہو جاتے ہیں
جو شخص انجام کار کوسوچتا ہے وہ آفتوں اور مصائب سے بچا رہتا ہے اور جو شخص تجربہ کاری میں مضبوط ہوتا ہے وہ ہلاکتوں سے نجات پالیتا ہے۔
انجام کا سوچنا انسان کو عبرت دلاتا ہے، لغزشوں سے بچاتا اور دوسروں کے لئے ہمدرد رہنا سکھاتا ہے۔
تدبیر کی درستی، وسیلہ سے بہتر ہے اور سچائی ایمان کا سر اور انسان کی زینت ہے۔
اول عمر میں جو اوقات ضائع کئے ہیں یا نیک اعمال سے ہاتھ دھوئے تو ان کا آخر عمر میں تدارک کرتا کہ انجام بخیر ہو۔
وہ تعلق جو تمہارے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان ہے اس کو مضبوط رکھ تا کہ انجام بخیر ہوں
انجام کار کی سوچ بچار کر لیا کرتا کہ ہلاکت سے بچا ر ہے۔
وہ تھوڑی سی چیز جس کا انجام قابل تعریف ہو اس بہت سی چیز سے بہتر ہے، جو آخر کار ضرر پہنچائے۔
وہ مکروہ و ناپسندیدہ چیز جس کا انجام اچھا ہو۔ اس محبوب اور پسندیدہ چیز سے کہیں بہتر ہے۔ جس کا انجام مذموم اور برا ہو۔
جب تک کسی کام کا انجام معلوم نہ ہو، اس میں ہاتھ مت ڈال اور جس کام کو دوسروں سے برا سمجھتا ہے، اسے اپنی ذات سے اچھا خیال نہ کر۔
بادشاہ وقت کے خلاف نہ کرو ورنہ تمہارا انجام برا ہو گا اور اس چیز کے حاصل کرنے میں جلدی نہ کرو جسے اللہ تعالی خود تمہیں شتاب سے دینا چاہتا ہے۔
بے شک اگر تو گناہوں اور برائیوں سے بچا رہے گا تو بلند درجے پائے گا۔
ہر ایک آدمی کے لئے ایک انجام ہے خواہ اچھا ہو یا برا، میٹھا ہو یا کڑوا۔ جو شخص زیادہ فکر کرتا ہے اس کا خاتمہ اور انجام اچھا ہوتا ہے۔