Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about trust (twakkul). Throughout this article, you will find many golden Quotes about Hazrat Ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat ali quotes about trust (twakkul)
جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے وہ اس کے سب مطالب پورے کر دیتا ہے۔
جو شخص اللہ تعالی پر تو کل کرتا ہے، وہ فکر مند اور دردناک حال میں نہیں ہوتا۔
جو شخص اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھتا ہے، وہ مستغنی ہو جاتا ہے، اور جو اس پر تو کل کرتا ہے، وہ ہر طرح کے فکر سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
وہ جو شخص اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتا ہے اس کا ایمان اور یقین درست و محفوظ ہو جاتا ہیں۔
اللہ تعالی پر تو کل تب ہو سکتا ہے، جب یقین کامل ہو۔
توکل یہ ہے کہ آدمی اپنی قوت اور طاقت سے ہٹ کر تقدیر الہی پر راضی رہے۔
توکل بہترین عمل، علم، اچھا ر ہنما جب کہ غرور نہایت موذی ساتھی ہے۔
تو کل حکمت کا قلعہ اور توفیق الہی سب سے عمدہ اور اولین نعمت اور ذکر محبت الہی کی کنجی ہے۔
تو کل ایک بھاری سرمایہ اور عقل ایک یقینی دولت ہے۔
بہت سے لوگ جو اپنے کاروبار میں دوسروں پر بھروسہ رکھتے ہیں، وہ انجام کار نقصان اٹھا لیتے ہیں۔
دل کی قوت کی اصل (جڑ) اللہ تعالیٰ پر توکل کرنا اور اس کے اصلاح کی اصل (جڑ) اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول ہوتا ہے۔
کمینے پر بھروسہ کرنے سے بچو کہ جو شخص اس پر بھروسہ کرتا ہے، یہ کبھی اس کی مدد نہیں کرتا۔
جو شخص اللہ تعالی پر توکل کرتا ہے اس کے لئے سب دشوار کام آسان اور اس کے واسطے ہر طرح کے اسباب سہل ہو جاتے ہیں اور اس کو نہایت آرام اور عزت کے مقام میں جگہ ملے گی۔ (جنت)
اللہ تعالی پر بھروسہ نہ کرنے سے حرص اور بخل کے امراض پیدا ہو جاتے ہیں۔
یہ نہیں ہوتا کہ جو شخص کسی چیز کا طلبگار ہو وہ اسے ضرور حاصل کرلے۔ کئی دفعہ انسان اپنے مطلوب کو نہیں پاتا اور نہ یہ ضروری ہے کہ جو شخص راستہ بھول جائے وہ مفقود و گم ہو جائے۔
جو شخص اللہ تعالی پر بھروسہ کرتا ہے وہ روزی کے معاملہ میں اسے تہمت نہیں لگاتا۔ یعنی یہ نہیں کہتا کہ اللہ تعالی نے میری روزی تنگ کر رکھی ہے۔
جو شخص اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے، اسے کسی بندے کی کوئی حاجت اور پرواہ نہیں رہتی
جو شخص خالص اللہ تعالیٰ کے لئے کام کرتا ہے، اس کی دنیا اور آخرت دونوں درست ہو جاتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی قسم میں نے اپنی عمر مسافرانہ طور پر بسر کر دی اور جب کوئی حاجت کے وقت کوئی چیز تلاش کی تو وہ مجھے میسر آگئی ۔
ہر ایک کام میں اللہ تعالیٰ پر توکل رکھ کیونکہ جو لوگ اس کا قرب چاہتے ہیں، وہ ان کو اپنا مقرب بنا لیتا ہے۔
اے مومن قانع ہو جا تاکہ سب سے مستغنی اور بے نیاز ہو جائے۔ اور اللہ تعالی پر تو کل اور بھروسہ کرتاکہ سب طرح کی فکروں سے بچار ہے۔
متوکل آدمی کو کوئی تکلیف پیش نہیں آتی۔
متوکل سب آفتوں سے بچا رہتا ہے اور ہر ایک لالچی بلاؤں میں اسیر اور ہر حریص ہمیشہ کا فقیر ہے۔
جس شخص کا اللہ پر توکل ٹھیک نہ ہو وہ حرص کی تکلیف سے کیسے نجات پا سکتا ہے۔
تو کل تجھے اتنا کافی ہے کہ اللہ تعالی کے سوا کسی چیز کو اپنا روزی پہنچانے والا خیال نہ کرے۔
تمام کاموں میں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھ۔ اس کا بھروسہ تمام آفتوں کے لئے بچاؤ اور ڈھال ہے۔
جو شخص اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے اس کے واسطے بڑے بڑے دشوار کام آسان ہو جاتے ہیں۔
جو شخص اللہ تعالی کی طاقت پر کار بند ہوتا ہے کسی فائدہ سے محروم نہیں ہوتا اور نہ کوئی دشمن اس پر غالب آسکتا ہے۔
جو شخص اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے وہ ہر طرح کے عذاب ، خطرے اور بد انجامی سے مامون ہو جاتا ہے۔
جو شخص اللہ تعالی پر توکل کرتا ہے اس کے سب کام پورے ہو جاتے ہیں۔
جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے، اس کے سارے کام اللہ تعالیٰ خود پورے فرما دیتا ہے اور اسے کوئی فکر پیش نہیں آتی ہے۔