hazrat ali quotes about zamana in urdu

hazrat ali quotes about zamana in urdu

زمانہ سے متعلق حضرت علیؑ کے اقوال

Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about zamana in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat ali quotes about zamana in urdu

بے شک زمانہ اپنی کمان کسے ہوئے ہے اس کے تیر بھی خطا نہیں ہوتے اس کے زخموں کا کوئی علاج نہیں یہ تندرستوں پر بیماری ڈالتا ہے اور جن کو نجات ملی ہے ان کو ہلاکت میں ڈال دیتا ہے۔
بے شک زمانہ لوگوں کے ساتھ وہی چال چلتا ہے جو گزشتہ لوگوں کے ساتھ چلا ہے
زمانے کی جس چیز نے ایک دفعہ پیٹھ پھیری وہ واپس نہیں ہوتی اور اس کی جتنی چیزیں ہیں ان میں سے ایک بھی ہمیشہ کے لئے باقی نہیں رہتی۔
جو شخص زمانے کو کوستا ہے اس کے عتاب کی کوئی انتہا نہیں رہتی۔
زمانہ اہل زمانہ سے خیانت کرتا ہے اور جو اس کی عیب چینی کرتا ہے اس کی اصلاح نہیں ہونے دیتا۔
زمانے کی دو حالتیں ہیں، کبھی کوئی چیز چھین لیتا ہے اور کبھی کوئی چیز دے دیتا ہے۔ جو چیز چھین لے وہ لوٹ کر نہیں آتی اور جو دے دے اس کے لئے بقا نہیں۔
اکثر لوگ زمانے کی چال پر چلتے ہیں، جیسا وقت ہو ویسا کام کرتے ہیں۔
زمانہ وہ نظارے پیش کرتا ہے کہ جن کے دیکھنے سے عبرت حاصل ہو۔
اپنی اولاد کی تربیت اپنے زمانہ کے طور طریقوں کے مطابق نہیں بلکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کرو کیونکہ وہ تمہارے زمانے سے مختلف زمانہ کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔
کسی کی تباہ حالی پر خوش نہ ہو خبر نہیں کل زمانہ تمہارے ساتھ بھی یہی برتاؤ کرے۔
زمانہ سے تجربات حاصل ہوتے ہیں اور دوستی نہایت قریبی رشتہ ہے۔
عادل حکمران کا زمانہ نہایت اچھا زمانہ اور ظالم حاکم کا زمانہ نہایت برا زمانہ ہے۔
جو شخص زمانے کو عتاب اور ملامت کرتا ہے۔ اس کا عتاب کبھی ختم نہیں ہوتا اور نہ وہ زمانے سے کبھی خوش ہو سکتا ہے۔
زمانے کا گزرنا بدنوں کو پرانا اور امیدوں کو نیا، موت کو نزدیک اور مقصود کو دور کرتا ہے۔
ہم زمانے کے حوادث کے معین و مددگار ہیں اور ہماری جانیں موت کا نشانہ ہیں۔ پس ہمیں یہاں رہنے کی کسی طرح امید ہو سکتی ہے۔
زمانے کی عادت ہے کہ یہ جس چیز کو بلند کرتا ہے، بہت جلد اس کو گرانے کی کوشش کرتا ہے اور جو چیز اکٹھی کرتا ہے جلدی سے اسے متفرق اور پریشان کر ڈالتا ہے۔
زمانے کا گزرنا ایک خواب، اس کی لذتیں سراسر عذاب، اس کی نعمتیں فانی، اور طرح طرح کی مصائب کی ہم رکاب ہیں۔
کسی شخص کو زمانے کی گردشوں سے اطمینان نہیں اور کوئی شخص ان کے حوادث سے سلامت نہیں۔
تحقیق ہم لوگ ایسے زمانے میں موجود ہیں جس میں بے راہی کی باتیں زیادہ اور خیر و برکت کے سامان کم ہیں۔ اس کی کچھ عجب حالت ہے کہ اس میں جو لوگ نیکو کار ہیں ان کو بد شمار کیا جاتا ہے اور ظالموں کا ظلم روز بروز بڑھتا جاتا ہے۔
بے شک زمانہ ایک ایسا دشمن ہے کہ اس کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں کر سکتا۔ یہ وہ حاکم ہے، جسے ظالم نہیں کہہ سکتے اور یہ ایسا جنگ آور ہے۔ کہ اس کے ساتھ کوئی لڑ نہیں سکتا۔
جو شخص زمانے کی صلح پر مغرور رہتا ہے۔ وہ آخر مصائب کے صدمات برداشت کرتا ہے اور جو شخص اس کے حوادث سے عبرت کا سبق حاصل کرتا ہے۔ وہ اس کی صلح پر کبھی بھروسہ نہیں کرتا۔
اے شخص تو اپنی حالت پر کسی طرح باقی رہ سکتا ہے حالانکہ زمانہ تیرے حالات کے بدلنے کی فکر میں لگا ہے۔
بہت سے بڑے بڑے مال دار ایسے ہوئے کہ ان کو زمانے نے فقیر اور حقیر کر دیا۔
جو شخص زمانے کے عبرت ناک واقعات کو سمجھتا ہے وہ زمانے کے ساتھ حسن نہیں رکھتا اور نہ اس کی طرف سے مطمئن ہو کر بیٹھا رہتا ہے۔
بے شک کل کا دن آج کے دن کے قریب ہے کہ آج کا دن اپنی موجودہ حالت کے ساتھ گزر جاتا ہے اور اس کے بعد متصل کل کا دن آجاتا ہے۔
جو شخص زمانے کی طرف سے مطمئن رہتا ہے، زمانہ اس کی خیانت کرتا ہے اور جو اس کی تعظیم کرتا ہے، یہ اس کی اہانت ( بے قدری) کرتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top