زینت کے متعلق حضرت علیؑ کے اقوال
Welcome to this beautiful journey of hazrat ali quotes about zeenat in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ali quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat ali quotes about zeenat in urdu
عقل جسے نصیب ہو اس کے واسطے زینت اور علم جو اس پر عمل کرے اس کے لئے ہدایت ہے۔
آداب انسان کے لئے اس کا خوبصورت لباس اور صاف ستھرا رہنا اس کی زینت ہے۔
مال اور اولاد دنیاوی زندگی کی زینت اور عمل صالح آخرت کی کھیتی ہے۔
انسان کی زینت عقل سے ہے، اس کا مرتبہ اس کی ہمت کے موافق اور اس کے کام اس کے دل کے مطابق ہوتے ہیں۔
ایمان کی زینت تقویٰ اور پرہیزگاری اور عبادت کی زینت خشوع اور ترس کھانا ہے
دین کی زینت عقل مندی اور حاکم کی زینت انصاف پسندی ہے۔
دنیا کی زینت کے سامان کمزور عقلوں کو بگاڑ دیتے ہیں۔
باطن کی زینت ظاہر کی زینت سے زیادہ اچھی ہے۔
رائے کی درستی غلطی سے بچاتی اور کام کی درستی آدمی کی زیب و زینت بڑھاتی ہے۔
سکون اور وقار کو لازم پکڑ کہ یہ نہایت افضل زینت ہے
علم کو لازم پکڑ کہ یہ ایک وراثت بیش قیمت ہے۔
مصاحبت کی زینت ایک دوسرے کی بات کو برداشت کرنا اور ریاست کی زینت ماتحتوں کے ساتھ نیکی کرنا ہے۔
حلم اور سنجیدگی علم کی زینت ہے۔ اور وفاداری اور عہد کو پورا کرنا شرافت کی زینت ہے۔
حسن سیرت قدرت کی زینت اور حکومت کا قلعہ ہے اور حسن ظن گناہوں کے ہار بننے سے نجات بخشا ہے۔
تقوی اخلاق کا رئیس اور بردباری نرمی طبع کی زینت ہے۔