hazrat ghous pak k aqwal غوث پاک کے اقوال

hazrat ghous pak k aqwal غوث پاک کے اقوال

Welcome to this beautiful journey of hazrat ghous pak k aqwal غوث پاک کے اقوال in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat ghous pak Quotes . These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat ghous pak k aqwal quotes in urdu

شروع کرنا تیرا کام ہے اور تکمیل کرنا خدا کا کام ۔
بہترین عمل دوسروں کو کچھ دینا ہے ۔
جہاں تک ہو سکے لقمہ کی اصلاح کر کہ عمل صالح کی بنیاد یہ ہی ہے
سمجھدار کسی چیز میں خوشی نہیں پاتا کیونکہ اس کا حلال حساب ہے اور حرام عذاب ہے
بے ادب خالق و مخلوق دونوں کا معتوب ہے ۔
افلاس گنا ہوں سے بچاتا ہے ۔ اور تو نگری معصیت کی جال ہے۔ افلاس کو اپنا محافظ خیال کر
رحمت کو لے کر کیا کرے گا، رحیم کو لے ۔
جس کا انجام موت ہے اس کے لیے کون خوشی ہے
تجھے لوگ تکبر سے نہیں تو اضع سے بڑا سمجھیں۔
اپنے دل کو صرف خدا کے لیے خالی رکھ اور اعضا کے ساتھ بال بچوں کے لیے معاش میں مصروف رہ
موت کو یاد رکھنا نفس کی تمام بیماریوں کی دوا ہے
ہنسنے والوں کے ساتھ مت ہنسا کرو۔ بلکہ رونے والوں کے ساتھ روتے رہا کرو۔
جب عالم زاہد نہ ہو تو وہ اپنے زمانے والوں پر عذاب ہے
مؤمن جس قدر بوڑھا ہوتا ہے۔ اس کا ایمان طاقتور ہوتا ہے
جس نے مخلوق سے کچھ مانگا وہ خالق کے دروازے سے اندھا ہے۔
تو نفس کی تمنا پوری کرنے میں مصروف ہے اور وہ تجھ کو برباد کرنے میں ۔
عمل صالح وہ ہے جس پر لوگوں کی ثناء کی امید نہ رکھی جائے۔
بے ضرورت مردوں کو بھی بازاروں میں نہیں جانا چاہیے۔
دنیا جیب میں رکھنے کی چیز ہے، ہاتھ میں رکھنے کی چیز ہے، لیکن دل میں رکھنے کی چیز ہرگز نہیں ۔
تیرے سب سے بڑے دشمن تیرے برے ہم نشین ہیں ۔
عمل بے اخلاص اور قول بے عمل، نا قابل قبول ہے
خالق کا مقرب بننا چاہتا ہے تو مخلوق پر شفقت کر۔
بد گمانی تمام فائدوں کو بند کر دیتی ہے۔
تنہا شخص محفوظ ہے اور ہر گناہ کی تکمیل دو سے ہوتی ہے۔
نفس کی تمنا پوری نہ کرو ورنہ یہ باد ہو جائے گا
اللہ والے تو اطاعتیں کرتے ہیں اور اس پر بھی ان کے دل خوفزدہ رہتے ہیں ۔
تم گناہ کرتے ہو پھر بھی بے خوف ہو یہ ہی تو صریح دھوکا ہے ۔ بچو بچو کہ کہیں ایسی حالت میں تمہاری گرفت نہ ہو جائے
جب کوئی شخص تم میں کسی دوسرے شخص سے منسوب کر کے رنج دینے والی بات سنائے تو اسے جھٹرک دو اور کہو کہ تم اس سے بھی بدتر ہو کہ اس نے پس پشت یہ بات کہی۔ اور ہمیں نہیں سنائی لیکن تم نے سنادی
تو کوشش کر کہ گفتگو کی ابتدا تیری طرف سے نہ ہوا کرے۔ اور تیرا کلام جواب بنا کرے۔
زندگی میں انسان کا مقام یہ ہے کہ وہ از خود فانی ہو کر مشیت ایزدی کی فضا میں دوبارہ جنم لے۔ یہی وہ زندگی ہے جس کا انجام موت نہیں، یہ ہی وہ راحت ہے جس کی انتہا الم نہیں ۔
جو تمہاری غیبت کرتا ہے وہ تمہیں فائدہ پہنچاتا ہے کیونکہ جب وہ تمہاری غیبت کرتا ہے اس کے تمام اچھے اعمال تمہارے نامہ اعمال میں درج کردیے جاتے ہیں
جو شخص آسودہ حال ہمسائے سے حسد کرتا ہے۔ وہ قسام رزق ( اللہ ) کی حکمت و دانش کا منکر ہے۔
رزق کی وہ فراخی جس پر شکر نہ کیا جائے اور معاش کی وہ تنگی جس پر صبر نہ کیا جائے ، فتنہ بن جاتی ہے
جس عمل میں تجھے حلاوت نہ آئے سمجھ لے کہ تو نے وہ عمل ہی نہیں کیا
خدا تعالیٰ کی اطاعت کو لازم کر، نہ کسی سے خوف کھا نہ طبع رکھ ساری حاجتیں خدا تعالی کے سامنے بیان کر، اس سے مانگ اور اس کے سوا کسی پر بھروسہ نہ رکھ
جو شخص اپنے نفس کا معلم نہیں ہو سکتا دوسرے کا کس طرح ہو گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top