hazrat khawaja nizam ul din auliya ky aqwal حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے اقوال

hazrat khawaja nizam ul din auliya ky aqwal حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے اقوال

Welcome to this beautiful journey of hazrat khawaja nizam ul din auliya ky aqwal حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے اقوال in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat khawaja nizam ul din auliya quotes. These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.

hazrat khawaja nizam ul din auliya Quotes

دعا کے وقت کسی گناہ یا اطاعت کا خیال دل میں لانے کی بجائے خدا کی رحمت پر نظر رکھنی چاہیے۔
حق تعالیٰ پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ اور اس کے سوا کسی سے امید نہیں رکھنی چاہیے
آدمی کا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہوتا ۔ جب تک اس کی نگاہ میں تمام مخلوق مچھر سے بھی کم حقیقت معلوم نہ ہو
جو شخص راہ محبت میں اور معرفت میں کامل ہے۔ اس سے عالم باطن و ظاہر میں کوئی چیز پوشیدہ نہیں اور نہ پوشیدہ رہتی ہے۔
معرفت کانشان یہ ہے کہ اس میں خاموشی بہت ہو ۔ اگر کسی وقت بات کر تو بقدر ضرورت کر
درویش کے دل میں زمین کی سی وسعت اور سورج کی تواضع ہونی چاہئے۔
سالک میں عجز و انکساری، تسلیم و رضا ، خوف و رجا اور صبر و شکر کے اوصاف کا ہونا لازمی ہے۔
دنیا ایسی چیز نہیں ہے جس کو دوست رکھا جائے یا اسے یاد کیا جائے ۔
درویشوں کو بادشاہوں سے کیا کام ہو سکتا ہے۔
جس کے سید و سردار حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اس کو طعام و دنیا سے کیا کام۔
درویش دوست اور دشمن دونوں کا دوست ہوتا ہے
درویشوں کا راستہ عوام کے راستوں سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔
قیامت کے بازار میں دلوں کو راحت پہنچانے سے زیادہ کسی چیز کی قدر نہ ہوگی ۔
غصہ کے پی جانے سے بہتر ہے کہ معاف کر دو کیونکہ جو شخص غصہ پی جائے اور معاف نہ کرے تو ممکن ہے کہ اس کے دل میں کینہ جڑ پکڑ جائے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top