Welcome to this beautiful journey of hazrat yahya bar makki حضرت یحیی برمکی کے اقوال in urdu. Throughout this article, you will find many golden Quotes about hazrat yahya bar makki Quotes . These are Quotes that will make you and your friends a beautiful world. Impress yourself and your friends by reading these Quotes and sharing them with your friends.
hazrat yahya bar makki quotes in urdu
جو بھی اچھی بات سنو اسے لکھ لو ۔
جس شخص میں فیاضی اور علم تکبر کے ساتھ ہو، اس سے یہ کہیں بہتر ہے کہ اس میں بخل اور جہالت حلم کے ساتھ ہو۔
جو شخص اپنا قیمتی وقت ضائع نہیں کرتا اور جس کو خیالات پر قابو ہوتا ہے ۔ وہی شخص عالم ہوتا ہے ۔
بہترین انسان وہ ہے جو اقبال کے زمانے میں خدا کا شکر گزار ہو۔ اور مصیبت کے وقت صبر اختیار کرے۔
عالم و دانشمند وہ ہی ہے جو حوادث روزگار سے ایسا ہی بے پرواہ ہو جیسے دریا اپنے میں کنکر پھینکے جانے سے ہوتا ہے۔
قوانین قدرت سے انحراف کرنے والا بھی سزا سے محروم نہیں رہ سکتا
جس شے کے دینے کا ارادہ کر لیا گیا ہو ۔ پھر اس کے دینے میں توقف کرنا غایت درجہ کی بخیلی ہے
علم حاصل کرنا چاہتے ہو تو سختیاں برداشت کرنا سیکھو۔
انسان میں موجود حواس خمسہ میں سے اگر ایک بھی بے قابو ہو جائے تو دماغ میں موجود تمام خوبیاں نیست و نابود ہو جاتی ہیں۔